شرعی اصولوں اور روحانی علاج کے طریقوں سے متعلق درست رہنمائی نیز مختلف کورسز کا انعقاد ہمیشہ سے علمی و عملی اہمیت کا حامل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 21، 22 اور 23 نومبر 2026ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ G-11 اسلام آباد میں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا۔

اس کورس میں راولپنڈی ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

کورس کے دوران شعبہ روحانی علاج کے ذمہ دار معلم محمد عاطف عطاری نے مختلف موضوعات پر شرکا کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں تعویذات لکھنے کا طریقہ، دم کرنے اور کاٹ کرنے کے طریقے، ضروری احتیاطوں اور شعبے کی نئی اپڈیٹس سے متعلق آگاہ کیا۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر، شعبہ روحانی علاج، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)