گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام
کریں کے تحت10 دسمبر کو ہونے والے کیبل آپریٹر اجتماع کے سلسلے میں ذمہ داران
اسلامی بھائیوں نے اجتماع کے لیے مقرر کئے
گئے مقام (دیوانے خاص آڈیٹوریم نزد
قذافی اسٹیڈیم )کا وزٹ کیااور
مختلف انتظامات کا جائزہ لیا۔اس عظیم الشان اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔(رپورٹ:محمدعنایت عطاری،پشاور ہزارہ زون ، ڈیرہ اسماعیل
خان زون )
مجلس مدنی چینل عام کریں
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہ مدنی چینل جب سے آیا ہے،
گھر گھر مدنی بہار آ گئی ہے۔اس 100 فیصد
اسلامی چینل کے ذریعے گھر میں بیٹھ کر علمِ دِین سیکھنا بہت آسان ہوگیا ہے۔یہ بات
بھی 100فیصد دُرست ہے کہ یہ ایک مکمل اسلامی چینل ہے،کیونکہ اس میں موسیقی
نہیں ہے،اس میں بے پردہ عورتیں نہیں ہیں،اس میں ناچ گانا نہیں ہے،اس
میں بے حیائی نہیں ہے، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مدنی چینل وہ چینل ہے جس کو جب بھی آن کریں گے تو کچھ نہ کچھ دین و دنیا کا
علم سیکھنے کو مل ہی جائے گا۔کبھی تلاوتِ قرآن توکبھی حمدِ باری،کبھی نعت شریف
توکبھی سُنّتوں بھرا بیان،کبھی بچوں کی اسلامی تربیت توکبھی روحانی علاج،الغرض
مدنی چینل اِصلاحِ معاشرہ میں ایک بہت بڑا کِرداراداکررہاہے۔ اَمِیرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامیدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے فرمان پر مدنی چینل کی نشریات کو گھر گھر پہنچانے اور اس
سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کیلیے” مدنی چینل عام کریں مجلس“کا قیام عمل
میں لایا گیا۔یہ مجلس اپنے شعبے سے متعلقہ کاموں کے لیے کوشاں ہے۔ اس مجلس کے
کاموں میں دنیا بھر کے تمام ممالک بالخصوص جہاں مسلمان رہتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ہر کونے، ہرگاؤں ،ہر گھر میں مدنی چینل
چلواناہے۔ اسی طرح مختلف عوامی مقامات پر مدنی چینل اور اس کے اہم ترین سلسلوں کی تشہیر کرنا ،چینلز سے متعلق شعبہ جات
کے افراد کو نیکی کی دعوت دینا ، انہیں ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں شرکت کا
ذہن دینا اور مدنی چینل کو بچوں میں عام کرنے کے لئے مختلف اسکولزوغیرہ میں مدنی
چینل کے بچوں کے سلسلوں کا تعارف کروانا بھی اس مجلس کی ذمہ داریوں میں شامل
ہے۔ایک طرح سے دعوتِ اسلامی کے تمام ذمہ
داران و مبلغین ”مدنی چینل عام کریں مجلس“کے اراکین ہیں۔ اَمِیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی دعاؤں سے حصہ پانے کے لیے آپ بھی مدنی چینل کو عام کرنے
میں اس مجلس کا ساتھ دیں۔
مدنی
چینل کیلیے جو ساتھ دے عطار کا
اس پہ ہو
رحمت خدا کی اور کرم سرکار کا