عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی  کے تحت ملک و بیرون ملک میں مختلف شعبہ جات کے ذریعے دینِ متین کا کام جاری ہے ان ہی میں سے ایک شعبہ کفن دفن للبنات بھی ہے۔

اگست 2024ء کی کارکردگی کے مطابق اس شعبے کے تحت بیرونِ ملک میں 28 مقامات پر کفن دفن تربیتی اجتماعات ہوئے جن میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 413 اور غسل میت کی تعداد 32 تھی ۔

اسی طرح پاکستان بھر کی خواتین کے درمیان ماہِ اگست 2024ء میں 1 ہزار 554 مقامات پر کفن دفن تربیتی اجتماعات ہوئے جن میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 12 ہزار 351 اور غسل میت کی تعداد 1 ہزار 105 تھی۔


شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت 7 اور 8 ستمبر 2024ء کو لاہور مزنگ میں قائم اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضانِ صحابیات میں لرننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لرننگ سیشن کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”ذمہ داری اور حقوق العباد“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کی تربیت کی۔

سیشن کے پہلے دن ذمہ داران کو کارکردگی فارم سمجھائے گئےجبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور عالمی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی۔

سیشن کے دوسرے دن وہاں موجود اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی شیڈول سمجھائے گئےنیز پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اور عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف امور پر حاضرین کی ذہن سازی کی۔

سیشن کے اختتام پر نمایاں کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی، دینی کاموں کے اہداف طے کئے گئے اور اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے مسلمانوں کے کفن دفن کے معاملات کے لئے شعبہ کفن دفن کا قیام کیا ہے جس کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں کفن دفن کے معاملات سرانجام دیتے رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اگست 2024ء میں شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر کےکم و بیش 1 ہزار 554 مقامات پر غسلِ میت کورسز ہوئے جن میں 12 ہزار 351 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

ان کورسز میں شرکا کو اسلامی بہن کی میت کو غسل دینے کا طریقہ سکھایا گیااورشعبے کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کفن کاٹنے / پہنانے پر شرکا کی رہنمائی جبکہ مستعمل پانی اور اسراف سے بچنے کے لئے مدنی پھول دیئے گئے جس کا تحریری ٹیسٹ بھی لیا گیا۔

اسی طرح اگست 2024ء ہی میں پاکستان بھر کی خواتین کے درمیان 1 ہزار 729 مقامات پر شارٹ کورسز بنام ”غسلِ میت کورس و تجہیز و تکفین کورس“ ہوئے جن میں 42 ہزار 231 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے شرکا اسلامی بہنوں کو شعبہ کفن دفن للبنات کا تعارف کروایا اور کفن دفن کے مسائل سمجھائے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کے تحت ملک و بیرون ملک میں مختلف شعبہ جات کے ذریعے دینی کاموں کا سلسلہ جاری ہے جن میں سے ایک شعبہ کفن دفن بھی ہے۔

اپریل 2024ء کی کارکردگی کے مطابق شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت بیرونِ ملک میں 23 مقامات پر کفن دفن ٹریننگ سیشن ہوئے جس میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 461 تھی ۔

اسی طرح پاکستان میں 852 مقامات پر کفن دفن ٹریننگ سیشن ہوئے جس میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 90 ہزار 70 تھی اور 1 ہزار 138 غسل میت ہوئے نیز 9 ہزار 482 تقسیم رسائل ہوئے ۔

پی آئی بی کالونی کراچی میں قائم اسلامی بہنوں کے دارالسنہ فیضانِ صحابیات میں 4جنوری 2024ء کو  ایک سیشن ہوا جس میں کراچی بھر سے شعبہ کفن دفن للبنات کی ذمہ داران براہِ راست جبکہ بیرونِ ملک کی اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔

سیشن کے دوران عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ”اطاعت“ کے موضوع پر بیان کیا اور صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کی جانب سے ہونے والے چند سوالات کے جوابات دیئے۔سیشن کے آخر میں صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا اور صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دعا کروائی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کے تحت ملک و بیرون ملک میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دینی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ان ہی میں ایک شعبہ کفن دفن للبنات بھی ہے جس میں خواتین کو کفن دفن کے شرعی مسائل سکھائے جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اکتوبر 2023ء میں شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر میں 1 ہزار 123 مقامات پر کفن دفن ٹریننگ سیشن ہوئے جن میں کفن دفن کی ٹریننگ حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 20 ہزار 446 رہی اور 1 ہزار 369 غسل میت ہوئے جن میں 884 لواحقات سے تعزیت کا سلسلہ رہا جبکہ 16 ہزار 545 رسائل تقسیم ہوئے۔

اسی طرح ماہِ ستمبر 2023ء میں اس شعبے کے تحت بیرونِ ملک میں 82 مقامات پر کفن دفن ٹریننگ سیشن ہوئے جن میں کفن دفن کی ٹریننگ حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 1 ہزار 94 رہی اور36 غسل میت ہوئے جن میں 36 لواحقات سے تعزیت کا سلسلہ ہوا۔


شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 1 دسمبر 2023ء کو عالمی سطح و  ملکی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواتین کے درمیان ہونے والے کفن دفن کورس اور اس کے ٹیسٹ کے نظام سے متعلق کلام کیا نیز کورس کا طریقۂ کار طے کرنے پر مدنی پھول دیئے۔


دینی و فلاحی کاموں میں لوگوں کی امداد کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی  کے تحت ملک و بیرون ملک میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دینی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ان ہی میں سے ایک ڈیپارٹمنٹ کفن دفن للبنات بھی ہے۔

معلومات کے مطابق ماہِ ستمبر 2023ء میں شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر میں 1 ہزار 135 مقامات پر کفن دفن ٹریننگ سیشن ہوئے جن میں کفن دفن کی ٹریننگ حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 15 ہزار 735رہی اور 958 غسل میت ہوئے جن میں 1 ہزار 438 لواحقات سے تعزیت کا سلسلہ رہا جبکہ 16 ہزار 67 رسائل تقسیم ہوئے۔

اسی طرح ماہِ ستمبر 2023ء میں اس شعبے کے تحت بیرونِ ملک میں 93 مقامات پر کفن دفن ٹریننگ سیشن ہوئے جن میں کفن دفن کی ٹریننگ حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 1 ہزار 414 رہی اور36 غسل میت ہوئے جن میں 39 لواحقات سے تعزیت کا سلسلہ ہوا۔

کئی سالوں سے خدمتِ دین میں مصروفِ عمل عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی  کے تحت ملک و بیرون ملک میں مختلف شعبہ جات کے ذریعے دینی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ان ہی میں سے ایک شعبہ کفن دفن للبنات بھی ہے۔

اگست 2023ء میں اس شعبے کے تحت بیرونِ ملک میں 68 مقامات پر کفن دفن ٹریننگ سیشنز ہوئے جن میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے اسلامی اسلامی بہنوں کی تعداد کم و بیش 999 رہی نیز 31 غسل میت ہوئے جن میں 38 لواحقات سے تعزیت کا سلسلہ رہا۔

اسی طرح ملکِ پاکستان میں 1 ہزار 111 مقامات پر کفن دفن ٹریننگ سیشنز ہوئے جن میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد کم و بیش 15 ہزار 609 رہی جبکہ 911 غسل میت ہوئے جن میں 1 ہزار 143 لواحقات سے تعزیت کا سلسلہ رہا اور 11 ہزار 436 تقسیمِ رسائل ہوئے۔


راولپنڈی شہر کے سٹی ٹاؤن میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد، 26 اسلامی بہنوں کی شرکت

Thu, 31 Aug , 2023
1 year ago

اسلامی بہنوں کو دینی و شرعی مسائل سکھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت 22 اگست 2023ء بروز منگل راولپنڈی شہر کے سٹی ٹاؤن میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دورانِ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے شرکا اسلامی بہنوں کو غسلِ میت کا عملی طریقہ بتاتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز شرکا کی جانب سے اس حوالے سے پیش آنے والے معاملات و سولات بیان کئے گئےجن کی شرعی رہنمائی کے بعد جوابات دیئے گئے۔

بعدِ اجتماع وہاں موجود اسلامی بہنوں نے کفن دفن للبنات کا ٹیسٹ دینے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔


عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی  نے ملک و بیرون ملک میں لوگوں کے دینی و فلاحی مسائل کے حل کے لئے مختلف شعبہ جات قائم کئے ہیں جن میں سے ایک شعبہ کفن دفن للبنات بھی ہے۔

جولائی 2023ء میں اس شعبے کے تحت بیرونِ ملک میں 66 مقامات پر کفن دفن تربیتی اجتماعات ہوئے جن میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد تقریباً 1 ہزار تھی۔اس کے علاوہ بیرونِ ملک ہی میں 32 غسلِ میت ہوئے جن میں 33 لواحقات سے تعزیت کا سلسلہ رہا۔

اسی طرح پاکستان میں 902 مقامات پر کفن دفن تربیتی اجتماعات ہوئے جن میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 16 ہزار 720 رہی جبکہ 1 ہزار 551 غسل میت ہوئے جن میں 1 ہزار 58 لواحقات سےاسلامی بہنوں نے تعزیت کی اور 12 ہزار 376 رسائل تقسیم کئے۔

مختلف شعبہ جات میں لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی  کے تحت ملک و بیرون ملک میں مختلف شعبہ جات کے ذریعے دینی کاموں کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ ان ہی میں سے ایک شعبہ کفن دفن للبنات بھی ہے۔

جون 2023ء میں اس شعبے کے تحت پاکستان میں 1 ہزار 323 مقامات پر کفن دفن تربیتی اجتماعات ہوئے جن میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 17 ہزار 526 رہی نیز 1 ہزار 584 غسل میت ہوئے جن میں اسلامی بہنوں نے 717 لواحقات سے تعزیت کی اور 3 ہزار 216 رسائل تقسیم کئے ۔

اسی طرح بیرونِ ملک میں 66 مقامات پر کفن دفن تربیتی اجتماعات ہوئے جن میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 821 تھی جبکہ 49 غسل میت ہوئے جن میں اسلامی بہنوں نے 43 لواحقات سے تعزیت کی۔