ماہِ اکتوبر 2023ء میں ملکی و عالمی سطح پرہونے
والے شعبہ کفن دفن للبنات کے دینی کام
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک میں مختلف ڈیپارٹمنٹس
کے ذریعے دینی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ان ہی میں ایک شعبہ کفن دفن للبنات بھی ہے جس میں خواتین کو کفن دفن کے شرعی مسائل
سکھائے جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اکتوبر 2023ء میں شعبہ کفن دفن للبنات
دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر میں 1 ہزار 123 مقامات پر کفن دفن ٹریننگ سیشن
ہوئے جن میں کفن دفن کی ٹریننگ حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 20 ہزار 446 رہی
اور 1 ہزار 369 غسل میت ہوئے جن میں 884 لواحقات سے تعزیت کا سلسلہ رہا جبکہ 16 ہزار
545 رسائل تقسیم ہوئے۔
اسی طرح ماہِ ستمبر 2023ء میں اس شعبے کے تحت بیرونِ
ملک میں 82 مقامات پر کفن دفن ٹریننگ سیشن ہوئے جن میں کفن دفن کی ٹریننگ حاصل
کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 1 ہزار 94 رہی اور36 غسل میت ہوئے جن میں 36
لواحقات سے تعزیت کا سلسلہ ہوا۔