شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت  1 جولائی 2025ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ اور صوبائی سمیت مختلف شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں سے بعض یہ ہیں:٭ہفتہ وار اجتماعات کی تعداد بڑھانا٭نئے فیضانِ صحابیات کا قیام٭گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد میں اضافہ کرنا٭اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کو بڑھانا۔

رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے شعبے کے کام میں ترقی کیسے ہو؟ اور شعبے کے دینی کاموں کو کیسے بڑھایا جائے؟ اس حوالے سے مدنی پھول بیان کئے جس پر تمام ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: طاہر اقبال عطاری شعبہ معاونت برائےاسلامی بہنیں آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


کراچی، 2 جولائی 2025ء :

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے محارم کے لئے ایک خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

اس سیشن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے محارم اسلامی بھائیوں کے درمیان اہم نکات و اہم امور پر بیان کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے دینی کاموں میں معاونت کرنے اور ذہن سازی کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے جس کا مقصد دینی جذبہ اور ذمہ داری کا شعور بیدار کرنا تھا۔ (رپورٹ: مولانا جہانزیب عطاری مدنی معاون رکنِ شوریٰ حاجی شاہد عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف دینی کاموں کے سلسلے میں 16 جون 2025ء کو سرگودھا  ڈویژن میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ و تحصیل اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری اور صوبائی ذمہ دار محمد اقبال عطاری نے ہفتہ وار اجتماع کی کارکردگی پر کلام کیا نیز گلی گلی مدرسۃالمدینہ، مدرسۃالمدینہ بالغات اور فیضانِ صحابیات کے حوالے سے مشاورت کی۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد علی شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

دعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے دینی کاموں کا فالو اپ لینے اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے 12 جون 2025ء کو ملتان، پنجاب میں ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری اور صوبائی ذمہ دار محمد اقبال عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے جن نکات پر مشاورت کی اُن میں سے بعض یہ ہیں:٭ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع٭گلی گلی مدرسۃالمدینہ٭مدرسۃالمدینہ بالغات ٭فیضانِ صحابیات۔

علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی 12 دینی کاموں کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد علی شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اوکاڑہ، پنجاب میں قائم  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 2 جون 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

مدنی مشورے کے دوران ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کے نگران نے شعبے کے متعلق کلام کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کو بڑھانے اور ذمہ دار کا تقرر کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔(رپورٹ: شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

صوبہ سندھ کے شہر شکارپور میں قائم فیضانِ صحابیات میں 26 مئی 2025ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس موقع پر پاکستان سطح کے سوسائٹی ذمہ دار محمد خلیل عطاری نے ابتداءً گلی گلی مدرسۃالمدینہ و فیضانِ صحابیات کا آغاز کرنے اور ہفتہ وار اجتماع شروع کروانے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

اسی طرح ذمہ دار محمد خلیل عطاری نے شعبے میں ترقی کیسے کرنی ہے اور شعبے کے دینی کام کو مزید بڑھانے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں پاکستان سطح کے ذمہ دار محمد خلیل عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ فیضانِ صحابیات کا وزٹ کیا۔(رپورٹ: محمد شفیق عطاری ، شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


26 مئی 2025ء کو لاڑکانہ، سندھ میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران، ڈسٹرکٹ نگران اور شعبے کے دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں پاکستان سطح کے سوسائٹی ذمہ دار محمد خلیل عطاری نے مختلف موضوعات پر کلام کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

موضوعات:٭گلی گلی مدرسۃالمدینہ کا آغاز٭فیضانِ صحابیات کا آغاز٭ہفتہ وار اجتماع شروع کروانا۔

علاوہ ازیں ذمہ دار محمد خلیل عطاری نے شعبے میں ترقی کیسے کرنی ہے؟ اور شعبے کے دینی کام کو کیسے بڑھانا ہے؟ اس حوالے سے مشاورت کی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

اس موقع پر لاڑکانہ، سندھ کے ڈویژن نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد شفیق عطاری ، شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 26 مئی 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سکھر میں ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں ذمہ داران و محارم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

شعبےکے صوبائی ذمہ دار محمد شفیق عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے میں ترقی کیسے کرنی ہے؟ اور شعبے کے دینی کاموں کو کیسے بڑھانا ہے؟ اس پر شرکا کی رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے مختلف نکات پر اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭گلی گلی مدرسۃالمدینہ کا آغاز٭فیضانِ صحابیات کا آغاز٭ہفتہ وار اجتماع شروع کروانا۔(رپورٹ: محمد شفیق عطاری ، شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مورخہ 26 مئی 2025ء کو سکھر میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹاؤن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور محارم اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

شعبے کے متعلق کلام کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور فیضانِ صحابیات کا آغاز کرنے پر تبادلۂ خیال کیا جبکہ ہفتہ وار اجتماع شروع کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی گئی۔

مزید شعبے میں ترقی کیسے کرنی ہے؟ اور شعبے کے دینی کاموں کو کیسے بڑھانا ہے؟ اس پرمشاورت کرتے ہوئے تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔اس موقع پر سکھر کے ڈویژن نگران نے مختلف امور پر اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔(رپورٹ: محمد شفیق عطاری ، شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

حیدرآباد میٹروپولیٹن، پاکستان میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت 28 مئی 2025ء کو  مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس کا مقصد شعبے میں ترقی کی جانب قدم بڑھانا اور دینی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لئے اقدامات کرنا تھا۔

اس موقع پر نگرانِ حیدرآباد میٹروپولیٹن نے مختلف نکات پر کلام کیا جن میں گلی گلی مدرسہ شروع کرنے، فیضان صحابیات کا آغاز کرنے اور ہفتہ وار اجتماعات کو فعال بنانے پر مشاورت ہوئی۔

حاضرین میں صوبائی ڈویژن اور ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائی شامل تھے جنہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے انجام دینے اور دینی کاموں میں مزید ترقی لانے کے عزم کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد شفیق عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

27 مئی 2025ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر حیدرآباد  میں شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس کا مقصد شعبے کے دینی کاموں میں ترقی لانا اور نئے منصوبے شروع کرنا تھا۔

اس مدنی مشورے میں پاکستان سطح کے سوسائٹی ذمہ دار خلیل عطاری نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی جن کی تفصیل یہ ہے:٭ گلی گلی مدرسہ شروع کرنا٭فیضانِ صحابیات کا آغاز کرنا٭ ہفتہ وار اجتماعات کو فعال بنانا۔ (رپورٹ: محمد شفیق عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت 27 مئی 2025ء کو پاکستان کے شہر نوابشاہ  میں شعبے کے ڈسٹرکٹ نگران و ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس کا مقصد شعبے میں ترقی کے لئے دینی کاموں کو مزید بڑھانا اور نئے منصوبے شروع کرنا تھا۔

اس دوران پاکستان سطح کے سوسائٹی ذمہ دار خلیل عطاری نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی جن میں گلی گلی مدرسہ شروع کرنے، فیضان صحابیات کا آغاز کرنے اور ہفتہ وار اجتماعات کو فعال بنانے پر زور دیا گیا۔ (رپورٹ: محمد شفیق عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)