فیصل آباد، پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں پچھلے دنوں شعبہ معاونت برائے اسلامی
بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان بھر کے تمام ڈویژن،لاہور
سٹی، کراچی سٹی اور پنجاب کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے درج ذیل موضوعات پر ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
موضوعات کی تفصیل:
٭اسلامی بہنوں کے 8 دینی کام تقرری٭شیڈول کی
رپورٹ٭فیڈبیک اور فالواپ کا نظام٭کارکردگی کا نظام٭اسلامی بہنوں کے شعبہ جات اور
اُن کی مختصر کارکردگی٭رمضان عطیات کی
تیاری٭8 دینی کام کی کارکردگی۔
آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامہ شریف باندھا اور اُن کی نمایاں کارکردگی پر حوصلہ
افزائی بھی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری
نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami