ماہِ رمضانُ المبارک کی مبارک ساعتوں کو نیکیوں میں گزارنےکے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت کل بروز منگل 24 فروری 2026ء کو ”افطار اجتماع “کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس اجتماعِ پاک میں لاہور سٹی کے تمام ٹرانسپورٹر شخصیات اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت متوقع ہے جن کی تربیت کے لئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز بعد نمازِ عصر تقریباً 5 بجے تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے کیا جائے گا جس کے بعد بیان اور مناجاتِ افطار کے علاوہ رقت انگیز دعا بھی کروائی جائے گی جبکہ یہ تمام سلسلے مدنی چینل پر براہِ راست (Live) نشر کی جائیں گی۔