وفاقی دارالحکومت اسلام آبا دکے زون 1 سیکٹر D-13 میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ بوائز فیضانِ مہر علی شاہ (رہائشی) میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی تشریف آوری ہوئی۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں کی دلجوئی کرتے ہوئے درجوں میں جاکر اُن کی تربیت و رہنمائی کی اور بعض بچوں سے قراٰنِ کریم بھی سنا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے وہاں موجود بچوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ اسلام آباد سٹی حاجی وقار المدینہ عطاری اور رکنِ شوریٰ و نگرانِ پنجاب حاجی محمد اسلم عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ: عبد الخالق عطاری، نیوز فالواپ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 27 ستمبر 2022ء بروز منگل نگرانِ شعبہ فلک شیر عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں تلاگنگ میں قائم مدرسۃالمدینہ رہائشی (بوائز) کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

اس دوران نگرانِ شعبہ نے بچوں کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں اپنی تعلیم کو بہتر سے بہتر بنانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں نگرانِ شعبہ فلک شیر عطاری نے مدرسۃالمدینہ رہائشی (بوائز) کے مدرسین اور ناظم صاحب کے ہمراہ میٹنگ کی جس میں انہوں نے شعبے کے مختلف امور پر گفتگو کی نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا فالواپ لیا۔(رپورٹ: شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت  27 جون 2022ء بروز بدھ گوری گیٹ استور گلگت بلتستان میں قائم مدرسۃ المدینہ رہائشی میں بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاگیا جس میں طلبہ سمیت مدرسین و ڈویژن ناظم نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی فلک شیر عطاری نے بچوں کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کی نیز اس دوران انہیں مدنی چینل دیکھنے کا ذہن بھی دیا ۔

حلقے کے اختتام پر نگرانِ شعبہ نے مدرسۃ المدینہ رہائشی کے اسٹاف کے ہمراہ میٹنگ کی جس میں ان کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام کرنے اور مدرسے کو خود کفیل کرنے سے متعلق تبادلہ خیال ہوا ۔(رپورٹ: فلک شیر عطاری نگران مجلس رہائشی مدارس ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 جون 2022ء بروز بدھ پنجاب پاکستان کے ٹاؤن مری ضلع راولپنڈی میں قائم مدرسۃ المدینہ رہائشی میں بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاگیا جس میں مدرسے ناظم اور مدرسین سمیت دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

اس حلقے میں نگرانِ شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی فلک شیر عطاری نے بچوں کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا ۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے مدرسۃ المدینہ رہائشی کے اسٹاف کے ہمراہ میٹنگ کی جس میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں اور مدرسے کو خود کفیل کرنے متعلق مشاورت کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ:شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 21 جون 2022ء بروز منگل پاکستان کے شہر راولپنڈی میں ہونے والے مدرس کورس کے شرکا کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مدرسین اور ناظم سمیت دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

اس حلقے میں نگرانِ شعبہ مدرسۃالمدینہ رہائشی فلک شیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ مدرسۃالمدینہ رہائشی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


17 جون 2022 ءبروز جمعہ پاکستان کے شہر ملتان  میں قائم مدرسۃ المدینہ رہائشی میں پاکستان سطح کے ذمہ دار و نگران شعبہ نے مدرسۃ المدینہ کےبچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

نگران شعبہ نےطلبۂ کرام میں” 12 دینی کام “اور” گفتگو کیسے کی جائے “ کے موضوع پر بیان کیا ساتھ ہی طلبہ ٔ کرام میں دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: فلک شیر عطاری ،نگران مجلسِ رہائشی مدرسۃ المدینہ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 جون 2022ء  کو مدرسۃ المدینہ رہائشی کوٹ ادو میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا۔ حاضرین میں ناظم اعلیٰ،مدرسین اور دیگر مدنی عملے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران مجلسِ رہائشی مدارس المدینہ پاکستان ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کی تعلیمی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں 12 دینی کام کرنے اور ان کا طلبہ میں نفاظ کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ مدرسے کو خود کفالت کرنے سے متعلق نکات بتائے۔(رپورٹ: فلک شیر عطاری نگران مجلسِ رہائشی مدارس المدینہ پاکستان ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 19 مئی 2022ء بروز جمعرات مدرسہ جائزہ کے سلسلے میں صوبۂ بلوچستان کے سوئی ٹاؤن ضلع ڈیرہ بگٹی میں قائم مدرسۃ المدینہ رہائشی بوائز کا دورہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سطح کے ذمہ دار و نگرانِ شعبہ فلک شیر عطاری نے مدرسۃ المددینہ رہائشی بوائز کے مدرسین سمیت عملے کے دیگر اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا جس میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں اور خودکفالت کے متعلق اہم نکات پر گفتگو ہوئی۔

آخر میں مدرسۃا لمدینہ رہائشی بوائز کے طلبہ کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ شعبہ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 17 مئی 2022ء بروز منگل پاکستان کےشہر ڈیرہ مراد جمالی میں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ رہائشی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قاری صاحبان اور ناظمِ مدرسۃ المدینہ رہائشی کے ہمراہ میٹنگ کی۔

دورانِ میٹنگ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے خود کفالت کے حوالے سے مشاورت ہوئی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ مدرسۃ المدینہ رہائشی کے طلبہ کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیاجس میں اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی گئی۔(رپورٹ:فلک شیر عطاری نگران مجلسِ رہائشی مدارس پاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ رہائشی بوائز کے تحت 27 جنوری 2022ء بروز جمعرات نگران شعبہ نے دینی کاموں کے سلسلے میں سکرنڈ بھریا روڈ میں قائم مدرسۃالمدینہ رہائشی بوائز کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے طلبۂ کرام کےدرمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں اُن کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کی گئی۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نےمدرسۃالمدینہ کے اسٹاف کے ہمرا ایک میٹنگ منعقد کی جس میں شعبےکی ترقی کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔(رپورٹ:فلک شیر عطاری نگران شعبہ مدرسۃ المدینہ رہائشی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ مدرسۃالمدینہ رہائشی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 26 جنوری 2022ء بروز بدھ نگرانِ شعبہ فلک شیر عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شکار پور میں زیرِ تعمیر مدرسۃ المدینہ رہائشی بوائز کا وزٹ کیا۔

دورانِ وزٹ نگرانِ شعبہ نے تعمیرات کا جائزہ لیتے ہوئے وہاں موجود ذمہ داران سے آئندہ کے اہداف پر گفتگو کی اور تعمیرات کو جلد از جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ مدرسۃالمدینہ رہائشی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ رہائشی کےتحت 7دسمبر2021ءبروزمنگل بھمبر ضلع جاتلاں کشمیرمیں قائم مدرسۃالمدینہ رہائشی کاذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نےدورہ کیاجہاں انہوں نےمدرسےکےناظم اورمدرسین سے ملاقات کی۔

اس دوران نگرانِ شعبہ مدرسۃالمدینہ رہائشی فلک شیر عطاری نےمدرسۃالمدینہ کےبچوں کےدرمیان دینی حلقےکااہتمام کیااور اُن کی دینی،اخلاقی اورتنظیمی اعتبارسےتربیت کی۔ (رپورٹ:شعبہ مدرسۃالمدینہ رہائشی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)