
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ رہائشی کے
تحت 3 ستمبر 2019ء کو مدرستہ المدینہ زینب مسجد فیصل آباد میں ذمّہ دارن کا اجلاس ہوا جس میں مدرسین و ناظمین سمیت ریجن ذمّہ داران نے شرکت کی ۔نگرانِ
مجلس مدرسۃ المدینہ رہائشی نے ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور مدرسۃ المدینہ رہائشی کے نظام کو مزید بہترو مضبوط کرنے اور 12 مدنی
کاموں کو مستقل کرنے کے متعلق نکات دئیے۔

دعوتِ اسلامی کی
مجلس مدرستہ المدینہ رہائشی کے تحت 26اگست2019ء
کو نواب شاہ میں ناظمین اور مدرسین کا اجلاس ہوا جس میں مدرسین،زون ناظمین اور ناظمین نے شرکت کی ۔نگرانِ مجلس مدرستہ
المدینہ رہائشی نے شرکا کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدارس المدینہ میں تعلیمی واخلاقی نظام کو
مضبوط کرنے اور 12 مدنی کاموں کومستقل کرنے
کےمتعلق نکات پیش کئے۔