مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11 اسلام آباد میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت راولپنڈی و اسلام آباد ڈویژن کے اسٹاف کا سیشن منعقد کیا گیا ۔

اس موقع پر جامعۃالمدینہ آن لائن کے تعلیمی امور ذمہ دار مولانا عرفان عطاری مدنی نے اسٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے نصاب و دیگر اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام اسٹاف نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)