ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (دعوتِ اسلامی) کے زیر اہتمام بنگلہ دیش رنگپور کی بیگم رقیہ یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس اور پروفیسرز نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ عبد الوہاب عطاری نے What is True Success? کے موضوع پر بیان کیا۔ بیان میں یہ واضح کیا گیا کہ حقیقی کامیابی صرف دنیاوی معیار سے نہیں، بلکہ کردار، اخلاق، علمِ نافع اور اﷲ و رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی رضا حاصل کرنے میں ہے۔ اجتماع میں طلبہ کو مقصدِ زندگی، مثبت سوچ، وقت کی قدر اور عملی جدوجہد کی اہمیت پر بھی ترغیب دی گئی۔

اجتماع کا اختتام دعا اور طلبہ کے مابین مثبت تعلیمی ماحول کے فروغ کے عزم کے ساتھ ہوا۔


ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (دعوتِ اسلامی) کے زیر اہتمام سیدپور، بنگلہ دیش میں Teachers Meetup کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف جامعات کے فیکلٹی ممبرز اور دیگر تعلیمی اداروں کےٹیچرز نے شرکت کی۔

اس نشست میں رکن شوریٰ عبد الوہاب عطاری نے اساتذۂ کرام کو تعلیم و تربیت کے مؤثر تقاضوں، کردار سازی، طلبہ کے اخلاقی و علمی فروغ اور جدید تعلیمی چیلنجز کے حوالے سے مفید رہنمائی فراہم کی۔

اختتام پر شرکا نے دعوتِ اسلامی کی کوششوں کو سراہا اور ایسی علمی و تربیتی سرگرمیوں کے تسلسل کی خواہش کا اظہار کیا۔


ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (دعوتِ اسلامی) کے زیر اہتمام09 نومبر 2025ء کو Sanovin Banquet Hall Wellampitiyaکولمبو سری لنکا میں ”نورُ العلم“ کے عنوان پر ایک علمی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس اور مختلف شعبے کے پروفیشنلز اور دیگر اسلامی بھائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ عبد الوہاب عطاری نے علمِ دین کی عظمت، اس کی برکات اور عملی زندگی میں اس کی اہمیت پر بیان کیا۔رکن شوریٰ نے شرکا کو دینی علم کے ذریعے اپنی اصلاح، کردار سازی اور سنتوں بھری زندگی اپنانے کی ترغیب بھی دلائی۔

پروگرام کا اختتام دعا اور اسلامی بھائیوں کے ساتھ ملاقات پر ہوا۔ 


13 نومبر 2025ء کو فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن اور کنزالمدارس بورڈ کے صدر مولانا حاجی جنید عطاری مدنی کی نگرانی میں کنزالمدارس بورڈ کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران کا ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ دعوتِ اسلامی کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے خصوصی شرکت کی۔

میٹنگ میں دوران مولانا حاجی عمران عطاری نے کنزالمدارس کی تعلیمی سمت کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے نہایت بصیرت افروز نکات اور قیمتی رہنمائی فرمائی۔ انہوں نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے ویژن کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے نئے جذبے، یکسوئی اور محنت کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ترغیب دلائی۔

یہ میٹنگ اسلامی تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے اور کنزالمدارس بورڈکے روشن تعلیمی مستقبل کی تشکیل کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔

اس میٹنگ میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی رفیع عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔


دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 13 نومبر 2025ء کو مدرسۃالمدینہ  برائے نابینا افراد ملتان میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نابینا بچوں نے شرکت کی۔

اس حلقے میں ذیلی شعبہ نابینا پرسنز کے صوبائی ذمہ دار محمد خالد عطاری نے نابینا بچوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں پڑھائی میں دل لگانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔(رپورٹ: محمد جمال عطاری ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ملتان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام 4 نومبر 2025ء کو ہائر سیکنڈری اسکول بھینی، ملتان میں اسٹوڈنٹس کے لئے ’’سائن لینگویج کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

سیشن کے دوران ذمہ داران نے اسٹوڈنٹس کو سائن لینگویج کے ذریعے گفتگو کرنے کی عملی تربیت دی اور اشاروں کی زبان میں غسل کے فرائض بھی سکھائے نیز اسٹوڈنٹس کو ذہن دیا گیا کہ زبان اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے، اس کا بہترین استعمال ذکرِ الٰہی میں ہونا چاہیئے۔

آخر میں سوال و جواب کا سلسلہ ہوا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے اسٹوڈنٹس میں تحائف تقسیم کئے گئے۔ بعدازاں اسٹوڈنٹس نے سائن لینگویج سیکھنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں جبکہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار نے پرنسپل محمد رفیق کو مکتبہ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: محمد جمال عطاری ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ملتان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 12 نومبر 2025ء کو اوکاڑہ، پنجاب سے آن لائن ماہانہ  میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ساہیوال ڈویژن کے ناظمین اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر شعبے کے ڈویژن ذمہ دار عبد الرؤف عطاری نے شفٹ ناظمین سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر مشاورت کی نیز اپنے ماتحت کیساتھ اخلاقیات قائم رکھنے اور سب کے ساتھ یکساں و خوش گوار ماحول قائم رکھنے کی ترغیب دلائی۔

ڈویژن ذمہ دار نے شفٹ و برانچز کے جملہ معاملات میں مزید بہتری لانے اور ماہِ قافلہ منانے کے حوالے سے ناظمین کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 10 نومبر 2025ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں برانچ ناظمین، شفٹ ناظمین اور ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار نے شرکت کی۔

شعبے کے نگرانِ ڈویژن مولانا محمد عابد حسین عطاری مدنی نے ابتداءًشعبےکے کاموں کا فالو اپ لیا اور تعلیمی نظام میں مزید بہتری لانے کے لئے ناظمین کا کیا کردار ہے؟ اس پر شرکا کی رہنمائی کرتے ہوئے چند اہم نکات بیان کئے۔(رپورٹ: حافظ احمد ر ضا قادری فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تعلیمی شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 12 نومبر 2025ء کو آن لائن ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں تجوید و قرأت کے مدرسین سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ماہانہ مدنی مشورے میں رکنِ شعبہ سیّد انس عطاری اور شفٹ تعلیمی ذمہ دار قاری اسامہ عطاری نے تجوید و قرأت اور حسنِ قرأت کورسز کو مزید بہتر بنانے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے مدرسین کو ذہن دیا کہ تلاوت کو مزیدخوبصورت انداز میں کیا جائے نیز لہجہ کو بھی پختہ کیا جائے۔آخر میں مدرسین کی جانب سے سوالات کئے گئے جس کے انہیں تسلی بخش جوابات دیئے گئے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ملتان، پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت 14 نومبر 2025ء کو تہجد اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

نمازِ تہجد کی ادائیگی کے بعد نگرانِ شعبہ حاجی محمد شہزاد عطاری نے ”تہجد کے فضائل“ کے حوالے سے بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: غلام عباس عطاری شعبہ اصلاح اعمال پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فیصل آباد، پنجاب کی جامع مسجد یارسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے تحت 13 نومبر 2025ء کو تہجد اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

نمازِ تہجد کی ادائیگی کے بعد نگرانِ شعبہ حاجی محمد شہزاد عطاری نے ”تہجد کے فضائل“ کے حوالے سے بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: غلام عباس عطاری شعبہ اصلاح اعمال پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیصل آباد، پنجاب میں قائم دعوتِ اسلامی کے دینی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس میں 13 نومبر 2025ء کو مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور نگرانِ پاکستان مشاورت سمیت دیگر اراکینِ شوریٰ کی آمد ہوئی۔

اس موقع پر ایک میٹ اپ کا انعقاد ہوا جس میں صدر کنزالمدارس بورڈو رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی اور ایچ او ڈیز سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے چند اہم نکات پر حاضرین کی رہنمائی کی تاکہ کنزالمداراس بورڈ کے تعلیمی معیار میں مزید مضبوطی لائی جاسکے نیز دعوتِ اسلامی کے مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے مزید یکسوئی اور محنت کے ساتھ کام کرنے کا حوصلہ ملے۔میٹ اپ کے اختتام پر نگرانِ شوریٰ نے دیگر اراکینِ شوریٰ کے ہمراہ کنزالمدارس بورڈ میں واقع مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کیا۔(رپورٹ:ابراراحمد کیمرہ مین سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)