4 رجب المرجب, 1446 ہجری
پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں ہونے والے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن
لاہور میں ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ نگران، ٹاؤن نگران، سب ٹاؤن
نگران اور صوبائی سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران دینی کاموں پر کلام کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں
کی تربیت کی اور انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا ۔
رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن
سازی کرتے ہوئے انہیں روزانہ کی بنیاد پر علاقائی دورہ کرنے اور مدنی قافلوں میں
سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔ (رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکنِ شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)