28 جمادی الاخر, 1447 ہجری
دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی تنظیمی طریقۂ کار کے متعلق رہنمائی کرنے کے لئے 12،
13 اور 14 دسمبر 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں 3 دن کا ”تحصیل نگران کورس“ منعقد کیا گیا جس میں
صوبہ پنجاب کے تحصیل نگران و ٹاؤن نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس 3 دن کے کورس میں مختلف سیشنز ہوئے جن میں
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف
موضوعات پر ذمہ داران کی تربیت کی۔
موضوعات کی تفصیل:
٭ تحصیل نگران اور 12 دینی کام٭ تحصیل نگران اور تنظیمی ذمہ داریاں٭ نگران بننے کی برکتیں اور
تقاضے٭ شعبہ
جات کے ذریعے کیسے 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنا ہے؟٭ مالِ وقف کے احکام٭ خود کفالت کی اہمیت و طریقۂ کار ۔
Dawateislami