4 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
مجلس اصلاح برائے کھلاڑیان کا تعارف
5 years ago
مجلس
اصلاح برائے کھلاڑیان
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقان
رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں 100 سے زائد مُختلف شعبہ جات میں خِدْمتِ دین کا کام سراَنْجام دے رہی ہے،وُہیں کھلاڑیوں کی اِصْلاح وتَربِیَت کےلئےبھی ایک شعبہ بنام”مجلس اِصلاح برائے کھلاڑیان“قائم کیا ہے،جس کابُنیادی مَقْصدکھیلوں سے مُنْسلک لوگوں میں دعوتِ اسلامی کے پیغام کوعام کرنا اورانہیں دعوتِ اسلامی سے وابستہ کرتے ہوئے اس مَدَنی مقصد”مجھےاپنی
اورساری دنیا کےلوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ “اِنْ شَآءَاللہکےمطابق زندگی گزارنے کامدنی ذِہْن دیناہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کئی کھلاڑیوں اوران کے گھروالوں کو مدنی مقصد ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے ‘‘ کا ذہن دینے کی کوشش جاری ہے ۔