مجلس اصلاح برائے کھلاڑیان

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں 100 سے زائد مُختلف شعبہ جات میں خِدْمتِ دین کا کام سراَنْجام دے رہی ہے،وُہیں کھلاڑیوں کی اِصْلاح وتَربِیَت کےلئےبھی ایک شعبہ بناممجلس اِصلاح برائے کھلاڑیانقائم کیا ہے،جس کابُنیادی مَقْصدکھیلوں سے مُنْسلک لوگوں میں دعوتِ اسلامی کے پیغام کوعام کرنا اورانہیں دعوتِ اسلامی سے وابستہ کرتے ہوئے اس مَدَنی مقصدمجھےاپنی اورساری دنیا کےلوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآءَاللہکےمطابق زندگی گزارنے کامدنی ذِہْن دیناہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کئی کھلاڑیوں اوران کے گھروالوں کو مدنی مقصد ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے ‘‘ کا ذہن دینے کی کوشش جاری ہے ۔