آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کا تعارف اور خدمات

مسلکِ اعلیٰ حضرت پر غیر متزلزل یقین، خرقہ قادریت میں ملبوس فیض غوثیت مآب سے مالامال ،محبتِ اہل بیت میں گم، عظمتِ صحابہ کے علمبردار، محبتِ رسول اور سنتِ رسول اللہ ﷺکے پیکر ،عشقِ الٰہی میں مستغرق امیر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہنے اِس اخلاص کے ساتھ اسلامی تعلیمات اور سنتِ رسول ﷺ کی خدمت کی کہ ابتدائے دن سے لیکر آج 41 سال کا عرصہ گزرجانے تک اس قافلہ ٔ دعوتِ اسلامی میں روز افزوں ترقی ہوتی جارہی ہے، دنیا کے 175 سے زائد ممالک میں دعوتِ اسلامی کی دھومیں مچ رہی ہیں، دینی کاموں کے ڈنکے بج رہے ہیں، جوق در جوق لوگ قرآن کے قاری ، سنتوں کے عامل،علم کےعلمبردار، فقہ کےاساتذہ ،مسند افتاء کے نامور مفتی ،فلاح وبہبود کے خدمت گاربنتے جارہے ہیں، کفّار دعوتِ اسلامی کی دینی تعلیمات اور اسلوبِ تبلیغ سے متاثر ہوکر حلقہ بگوش اسلام ہورہے ہیں، مساجد ومنبر کی تعمیرات سے اسلام کے قلعے آباد ہورہے ہیں، مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ کی سنگ بنیاد رکھی جارہی ہے،جہالت کے اندھیرے علم کے نور سے منور ہورہے ہیں،دینی ودنیاوی اور معاشرتی و سماجی موضوعات پر علم کی اشاعت کے سلسلے بڑھتے جارہے ہیں، علم کے موتی لٹائے جارہے ہیں، معاشرے کے بگڑے ہوئے افراد سنتوں کے سانچے میں ڈھل رہے ہیں، علماوفقہا علم عقائد و فقہ کے زیور سے آراستہ ہوکر خدمتِ دین کےلئے دورد راز کا سفر طے کررہے ہیں، مبلغین قافلہ در قافلہ سفر پر روانہ ہورہے ہیں اور ہر سو حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی محنت شاقہ سے دعوت اسلامی کے نئے نئے مراکز بن رہے ہیں۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !

امیر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے جس انداز اور حکمت عملی سے دعوتِ اسلامی کے پیغام کو لوگوں تک پہنچایا اسی حکمت عملی کو پیشِ نظر رکھ کر امیر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے تربیت یافتہ مرکزی مجلس شوری کے اراکین دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو قابلِ ستائش و حسن انتظام کے ساتھ دنیا کے کونے کونے تک پہنچارہے ہیں۔ انتظامی کاموں کی تقسیم کاری کے اصولوں پر کاربند مرکزی مجلسِ شوریٰ کے تحت دعوتِ اسلامی کے 80 سے زائد شعبہ جات خدمتِ دین میں مصروف امیر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے دیئے ہوئے مقصد ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہےان شاء اللہ عزوجل‘‘ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کوشش کررہے ہیں۔

ان 80 سے زائد شعبہ جات میں سے ایک شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (I T) کا ہے ۔ یہ شعبہ دعوت اسلامی کی ابتدائی جدو جہد سے ہی امیر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے بیانات اور محافلِ نعت کو آڈیو کی صورت میں پیش کرتا اور انٹر نیٹ کے ذریعے دنیا بھر میں تشہیر کرتا تھا ، جوں جوں وقت کی بساط پھیلتی گئی، ٹیکنالوجی میں جدت آنے لگی تو اس شعبے نے بھی اپنے دائرہ کار میں وسعت پیدا کی اوردعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والی تبدیلوں کے ساتھ اور خوب صورت انداز میں پیش کرنے کے لئے کمر کسی۔

ایک کمرے میں موجود چند افراد سے جس آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا 1997ء میں آغاز ہوا تھاآج وہ ڈیپارٹمنٹ ایک وسیع وعریض، خوبصورت اور جد ید طرز عمارت میں موجود 120 سے زائد اجیر اسلامی بھائی جس میں Professional Software engineers, SEO Experts, Quality Assurance Experts, Data Analyze experts, Designers, Content writers, Islamic Scholars ہیں ۔

مرکزی مجلسِ شوری کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری کی نگرانی اورانتظامی امور کے نگران شعیب رضا عطاری کی سرپرستی میں یہ ڈیپارٹمنٹ کس طرح خدمت ِدین میں اپنا کرادار اداکررہا ہے تفصیل سے دیکھتے ہیں۔

دعوت اسلامی کے عالمی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کےتین بنیادی شعبے (Departments) ہیں جو اپنے اپنے دائرہ کار میں مختلف خدمات پر مامور ہیں۔

(1) Infrastructure Department

(2) Operational and Marketing Department

(3) Software Applications

(1) انفراسٹریکچر ڈیپارٹمنٹ

یہ ڈیپارٹمنٹ چار اہم ستون پر مشتمل ہے جو آئی ٹی کے اہم ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ داروں پر مشتمل ہے جو اپنے اپنے شعبے کو خوش اسلوبی سے چلانے کےلئےمدنی پھول طے کرتے ہیں، کارکردگی بناتے ہیں،خوبیوں خامیوں کا تجزیہ کرتےہیں، آئی ٹی میں کیا پیش رفت ہونی ہے یا ہوگی اس بارے میں باہمی مشاورت کرکے مستقبل کے Plans بناتے ہیں اس ڈیپارٹمنٹ کے چار اہم ستون درجہ ذیل ہیں:

1. Senior Management

2. Network Management

3. Help Dusk Support Management

4. Internal I T Audit Management

(2) آپریشن اینڈ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ

اس ڈیپارٹمنٹ کے تحت بھی چار اہم ڈیپارٹمنٹس ہیں جو مختلف قسم کی انتظامی ، مارکیٹنگ اور شرعی وتنظیمی تفتیشی خدمات کے حوالے سے کام کرتے ہیں ۔

1) H.R Department

2) Web Operation Department

3) SEO (Search Engine Optimization) Department

4) Shariah Compliance Department

(3) سافٹ ویئر ایپلی کیشن ڈیپارٹمنٹ

یہ ڈیپارٹمنٹ درحقیقت دعوتِ اسلامی کے دینی کام ، تنظیمی کام ، انتظامی کام ،علمی کام ، فلکی تحقیقی کام، مسائل شریعہ کے کام، اصلاحِ اعمال کے کاموں کی موبائل ایپلی کیشن Develop کر تا ہے ۔

اس ڈیپارٹمنٹ کے تحت مختلف ایپلی کیشن اور سافٹ ویئر کے حوالے سے جو ٹیمز(Teams) کام کررہی ہے ان کی تفصیلات پیش خدمت ہے۔

1. ERP Team

2. Web App Team

3. Donation Team

4. Designing Team

5. Mobile Development Team

الحمد للہ! تادم تحریر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اب تک Mobile Applications 39 منظرِ عام پر آچکی ہیں۔ ان ایپلی کیشنز کی اگر درجہ بندی کی جائے تو کچھ ایپلی کیشن براہ راست قراٰن اور متعلقات قراٰن سے تعلق رکھتی ہیں جیسے:

1. Madani Qaidah

2. Al Quran-ul-Kareem

3. Quran Teacher

4. Marifat-ul-Quran

5. Sirat Ul Jinan Al-Quran With Tafseer

قراٰن کی خدمت کے بعد آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کیا اور حضور علیہ الصلاۃ والسلام کی احادیثِ مبارکہ کی ایپلی کیشن بنانے کی خدمت حاصل کی ۔

1. FAIZAN E HADEES MOBIEL APPLICATION

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں سے اسلامی نظام، عبادات اور اس کے متعلقات سے متعلق چند ایپلی کیشنز ایسی متعارف کروائی گئی ہیں جن کی اہمیت کا اندازہ ان ایپلی کیشنز کے استعمال سے لگایا جاسکتا ہے جیسے:

1. Prayer Times

2. Hajj and Umrah App

3. Muslim's Funeral

عصر حاضر یعنی موجود ہ زمانے کے تقاضے کے مطابق آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے آلات و ذرائع کے ساتھ دعوتِ اسلامی کی علمی خدمات کو مختلف موبائل ایپلی کیشنز اور ویب سائٹ کے ذریعے پوری دنیا میں تشہیرکرنے کی سعادت حاصل کی۔علم و آگہی اور اسلامی کتابوں سے بھرپور ایپلی کیشن جیسے:

1. E-Store Maktaba-tul-Madinah Mobile App

2. Read and Listen Islamic Books

3. Mahnama Faizan-e-Madina

4. Islamic eBook Library

5. lslamic Speeches App

6. Zehni Azmaish (Quiz App)

7. "Zehni Azmaish Application

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے عاشقانِ رسول کی شرعی رہنمائی ، فقہ سے متعلق معلومات اورمسائل فقیہ کی تین جلدوں پر مشتمل بہارشریعت موبائل اپیلی کیشن میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔اس سلسلے میں دو ایپ منظر عام پرآئیں۔

1. Dar_Ul_Ifta Ahlesunnat App

2. Bahar E Shariat App

عاشقان رسول کے ذوق اور نعت خواں حضرات کے لئے عشق ومحبت سے لبریز نعتیہ کلام پر مشتمل دو ایپ متعارف ہوئیں۔

1. Kalam e Ala Hazrat App

2. Naat Collection App

دعوت اسلامی کی بہاریں جہاں دنیا بھر میں نیکی کی دھومیں مچارہی ہیں وہیں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ بھی ان بہاروں کی خوشبوؤں کو ڈیجیٹلائزیشن کےذریعے مشرق ومغرب میں پھیلا کر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی اشاعت وترویج میں اپنے حصے کا کام کررہی ہے اور اس سلسلے میں چند ایپلی کیشنز ایسی متعارف کروائی ہیں جو فقط تنظیمی کاموں سے متعلق ہیں جیسے۔

1. Madani Qafila Mobile App

2. Qurbani Collection

3. Special Persons

4. Donate to Dawateislami

5. Karkardagi

6. Neik Amaal

موجود دور میں امیر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اللہ عزوجل اور اس کے رسو ل مقبول ﷺ کی رضا وخوشنودی کےلئے دین کی اصل تعلیمات کو عام کرنے کی سعادت حاصل کی اور آپ کے ترتیب یافتہ نگرانِ شوری و اراکینِ شوری اور دیگر ذمہ دارانِ دعوت اسلامی امیر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے نقوش پا کو خضرراہ بنا کر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو پوری دنیا میں عام کرنے کی کوشش میں ہیں۔آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی نے اپنے پیر ومرشد امیر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی زندگی کے شب وروز اور آپ کی دینی خدمات پر مشتمل ایک ایپ Develop کی(بنائی) اور ساتھ ہی دعوتِ اسلامی کی دیگر شخصیات کی خدمات کو بھی سراہنے کی کوشش کی چنانچہ اس سلسلے میں شخصیات سے متعلق چند ایپلی کیشنز منظر عام پر آئیں۔

1. Maulana Muhammad Ilyas Qadri

2. Al-Haaj Ubaid Raza Attari Madani

3. Maulana Muhammad Imran Attari

4. Mufti Qasim Attari

5. Maulana Abdul Habib Attari

عاشقانِ رسول کی روحانی غذا یعنی درود شریف جس کے پڑھنے سے ناصرف روح کو تسکین ملتی ہے بلکہ جسم و جان کی تازگی کا سامان بھی ہوتا ہے چنانچہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے عاشقانِ درود و سلام کےلئے بھی ایک خوبصورت ایپ پیش کی نیز دعوتِ اسلامی کے روحانی علاج کے شعبے سے متعلق بھی دو قسم کی ایپ بنانے کی سعادت حاصل کی۔ ایک ایپ فقط روحانی علاج سے متعلق ہے اور دوسری آن لائن روحانی علاج و استخارہ سے متعلق ۔

01.DUROOD-O-SALAM

02.Ruhani Ilaj

03. Online Rohani Ilaj & Istikhara

بچوں کی دینی و اخلاقی ترتیب اور والدین کی رہنمائی کےلئے دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک ایسی ایپ بنا ئی ہے جو بچوں کی عمر کےلحاظ سے ان کی ترتیب اور والدین کو بچوں کے اخلاق کو سنوارنےاور دینی تربیت دینے میں بہت زیادہ معاونت کرتی ہے۔

1.Kalma And Dua

دعوتِ اسلامی ہمیشہ دینی اقدار اور اخلاقیات کا درس دیتی آئی ہے اسی لئے دعوتِ اسلامی کے ماحول میں دینی واخلاقی اقدار کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔دعوتِ اسلامی نے اپنی تربیت کے ماحول کو پوری دنیا میں متعارف کروایااوراس ماحول کی برکت یہ ہےکہ دعوت اسلامی کے بارے میں معلومات رکھنے والا ہر شخص دعوت اسلامی کے پاکیزہ ماحول کی گواہی دیتا ہے۔ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے دعوتِ اسلامی کےاخلاقیات سے متعلق پیغامات کی ایک موبائل ایپلی کیشن متعارف کروائی ۔

01.MADANI KHAKA

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے مدنی چینل کے سلسلے اور پروگرامز کو بھی موبائل کے ذریعے عام کرنے کی کوششیں کی اور دوایپ اس سلسلے میں پیش کیں۔

1. Madani Channel

2. Madani Channel Radio

مذکورہ 38 ایپلی کیشنزکو ایک خوبصورت گلدستے میں سجانے کےلئے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک ایسا پلیٹ فارم پیش کیا ہے جہاں تمام موبائل اپیلی کیشنز ، سوشل میڈیا سروسز ، سوشل اکاؤنٹ اور ویب سروسز کو بخوبی ملاحظہ کیا جاسکتا ہے یعنی ایک ایسی ایپ جہاں ساری ایپلی کیشنز کی بہاریں دیکھی جاسکتی ہیں۔

1.Dawateislami Digital Services

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی خدمات صرف ان ایپلی کیشنز تک محدود نہیں بلکہ ڈیکس ٹاپ اپیلی کیشنز پر بھی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی سروسز عام استفادہ کےلئے موجود ہیں ۔جیساکہ

1. AL-MADINA LIBRARY

2. FATAWA RAZAVIYYA

3. AL-QURAN-SOFTWARE

4. PRAYER TIMINGS: AUQAT US SALAT

یہ سب Desktop Applications ہیں جو آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی شبانہ روز خدمات کا ثبوت ہے۔

www.dawateislami.net

دعوتِ اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ پوری دنیا میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو متعارف کروانے میں ہراوّل دستہ کا کردار ادا کرتی ہے۔ یہ وہ آفیشل ویب سائٹ ہے جو دعوتِ اسلامی کے شب وروز ، دعوتِ اسلامی کے پروگرامز ، اعلانات اوردیگر تشہیری مواد کو عام کرتی ہے۔یہ ویب سائٹ درحقیقت دعوتِ اسلامی کے تمام ڈیپارٹمنٹس اور خدمات کی نمائندگی کرتی ہے۔آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ مسلسل دعوتِ اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ کو عالمی معیار کےمطابق کرنے کےلئے مختلف Development کرتی رہتی ہے۔

:Task Management Software

موجو د دور میں Manual (مینول) کام کا رجحان آہستہ آہستہ ختم ہوتا جارہاہے اب ہرآفیشل چیز آن لائن اور مختلف سافٹ ویئر کے ذریعےسرانجام دی جارہی ہے اس تبدیلی کے پیش نظر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے بھی دعوتِ اسلامی کےتمام ڈیپارٹمنٹس کےلئے ایک ایسا سافٹ ویئر تیارکیا ہے جس کےذریعے دعوتِ اسلامی کے کسی بھی ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی ،اجیروں(Employees) کی روزانہ کی بنیاد پر کام کا تجزیہ ، ڈیپارٹمنٹ کے Task وغیرہ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

:Inter Department services

آٹی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا ایک ذیلی ڈیپارٹمنٹ Help Dusk Support جو فقط دعوتِ اسلامی کے تمام ڈیپارٹمنٹس اور دنیا بھر میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی سروسز سے استفادہ کرنے والے عاشقانِ رسو ل کو پیش آنے والے ٹیکنکل مسائل کے حل کےلئے 24 گھٹنے خدمات دینے پر مامور ہے۔ Help Dusk Support کا بنیادی کام Hardware & Software انسٹالیشن ، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے متعلق سپورٹ اور فون کالز میٹنگ کے دوران ٹیکنیکل سپورٹ وغیرہ دیناہے ۔

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوری کے ماتحت مختلف دینی خدمات دینے کا عزم رکھتی ہے اور اس سلسلے میں مستقبل کے بہت سارے اہداف ہیں جن کے حصول کےلئے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کام کررہی ہے ۔ اللہ عزوجل دعوتِ اسلامی کے تمام ڈیپارٹمنٹس کو ترقی عطافرمائے اور ہم سب کو اخلاص کے ساتھ دینی خدمات سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین بجاہ النبی الکریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم