.jpeg)
7
مارچ 2021ء بروز اتوار مجلس اجتماعی قربانی دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد زون، مدینہ ٹاؤن فیضان مدینہ میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس اجتماعی
قربانی پاکستان حاجی غلام الیاس عطاری نے اس سال اجتماعی قربانی کا طریقہ کار کے حوالے
سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی قربانی
شرعی و تنظیمی طریقہ کار کے مطابق کی جائے۔ مجلس آئی ٹی کی طرف سے بنائے گئے سافٹ
ویئر کے مطابق اجتماعی قربانی کی جائے،سابقہ کمزوریاں دور کی جائیں۔ مزید کہا کہ ہوم
ڈیلوری کی مجلس الگ سے اپنا نظام بنائے گی۔(رپورٹ:محمد کاشف عطاری/آفس ذمہ دار
مجلس اجتماعی قربانی پاکستان)

دعوت اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت
یکم مارچ 2020ء کو احمد پور شرقیہ ملتان میں گوالوں (دودھ کا کام کرنے والے افراد ) کا مدنی حلقہ ہوا ۔نگران مجلس تاجران برائے گوشت نے ”اولاد کی تربیت “ کےموضوع پر بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش
کرتے ہوئے نماز کا عملی طور پر پریکٹیکل
کروایا۔ نگران مجلس نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد شکیل عطاری، آ فس ذمہ دار مجلس تاجران برائے گوشت)
مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت ملتان میں بذریعہ زوم ذمہ داران کا ماہانہ مدنی
مشورہ

دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت
گزشتہ دنوں ملتان میں بذریعہ زوم ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں کراچی ریجن کے ذمہ داران نے
شرکت کی۔ اس موقع پر نگران مجلس محمد مظفر حسین عطاری نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی و مدنی کاموں کا جائزہ لیا اور مدنی کاموں کو مزیدتیز کرنے کے حوالے سےمدنی پھول دیئے۔
مجلس تاجران برائے گوشت کے زیر اہتمام بہاولنگر میں انجمن قصابان کے صدر سے ملاقات

مجلس تاجران برائے گوشت کے زیر اہتمام حاصل پور بہاول پور میں ماہانہ میٹنگ
پشاور میں مویشی منڈی کے صدر، سلاٹر ہاؤس کے انچارج، ڈاکٹر اور دیگر شخصیات سے ملاقات

دعوتِ اسلامی کی مجلس
تاجران برائے گوشت کے تحت 23فروری2020ء بروز اتوار پشاور میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مویشی منڈی کے
صدر، سلاٹر ہاؤس کے انچارج، ڈاکٹر اور دیگر شخصیات سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات
منڈی کی مسجد میں قافلے لانے، تربتی حلقے لگانے اور نماز کورس کا اہتمام کرنے سے
متعلق مشاورت ہوئی۔

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس تاجران برائے
گوشت کے تحت کراچی کے علاقے کورنگی نمبر6
لانڈھی کابینہ میں ماہانہ اجلاس ہوا جس میں مارکیٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔ریجنل ذمہ
دار نے شرکا کی تربیت کی اور اپنی اپنی مارکیٹوں کی شخصیات کے گھروں پر مدنی حلقے
لگانے، انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کروانے اور قافلے میں سفر کروانے کی ترغیب
دلائی۔

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس تاجران برائے
گوشت کے تحت کراچی کے علاقے کورنگی نمبر6
لانڈھی کابینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں
قریشی برادری اور گوشت کا کام کرنے والے افراد نے شرکت کی۔ نگران کابینہ نے ”سیدنا
صدیق اکبر رضی
اللہ عنہ کے عشق رسول“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین
کو اپنی زندگی حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں
کے مطابق گزارنے، نماز کی پابندی کرنے اور راہ خدا میں سفر کرنے کی نیتیں کروائیں۔

دعوت اسلامی
کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت 21 فروری 2020ء کو پشاور زون سے قصاب اسلامی
بھائی اور دیگر تاجروں سمیت رکن زون نے قافلے میں سفر کیا۔ دوران قافلہ درس ،بیان،
چوک درس، علاقائی دورہ اور گوشت کا کام کرنے والوسے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔
نگران مجلس تاجران برائے گوشت کی رکن کابینہ سے ان کے گھر
جا کر عیادت، صحت یابی کے لئے دعا کی

دعوت اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت 19فروری
2020ءبروز بدھ لاہور میں نگران مجلس
تاجران برائے گوشت پاکستان مظفر حسین عطاری نے رکن کابینہ مجلس تاجران برائے گوشت کے گھر جا کر ان کی عیادت کی اور ان کی
صحت یابی کے لیے دعا کی اس موقعہ پر
نگران مجلس نے رکن کابینہ کوتکلیفوں پہ صبر اور رضائے الہی پر راضی رہنے کا ذہن
دیا ۔(رپوٹر: محمد شکیل عطاری آفس ذمہ دار مجلس تاجران برائے گوشت
پاکستان)

دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت
14فروری2020ء بروز جمعۃالمبارک سرگودھا
میں ماہانہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ریجن،
زون اور کابینہ سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ مجلس
مظفر حسین عطاری نےپیشگی جدول، عملی جدول، تقرر، رمضان عطیات، شخصیات سے رابطے اور فیضانِ نماز کورس کے حوالے سے ذمہ داران کو مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ:مظفر حسین عطاری، نگرانِ مجلس تاجران
برائے گوشت)

دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت 15فروری2020ء
بروز ہفتہ میانوالی میں نگران مجلس مظفر حسین عطاری نے گوشت کے
تاجران سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات انہیں مجلس کا تعارف پیش کیا اور نیکی کی
دعوتِ دیتے ہوئے اس مختصر سی زندگی کو
اچھے کاموں میں استعمال کرکے آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:مظفر حسین عطاری، نگرانِ مجلس تاجران
برائے گوشت)