صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 12 جون 2022ء بروز اتوارشعبہ اجتماعی قربانی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد جنید عطاری مدنی، نگرانِ شعبہ حاجی الیاس عطاری، شعبہ اجتماعی قربانی پاکستان کے صوبائی ذمہ داران اور صوبۂ پنجاب کے ڈویژن ذمہ داران سمیت مختلف شعبہ جات (جن میں جامعۃالمدینہ بوائز، مدرسۃ المدینہ بوائز، مجلس فیضان مدینہ، ڈو نیشن سیل ڈیپارٹمنٹ، شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی، شعبہ ائمہ مساجد، فنانس ڈپارٹمنٹ شامل تھے) کے نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سال 2021ء میں ہونے والی اجتماعی قربانی کی کار کردگی مع تقابلی جائزہ، آڈٹ رپورٹ، اجتماعی قربانی کے متعلق آنے والے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں گفتگو کی نیز سال 2022ء کی پلانگ کے حوالے سے مشاورت کی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے Q.M.S (قربانی منیجمنٹ سسٹم) کا تعارف بھی پیش کروایا جس کے ذریعے باآسانی آن لائن قربانی کی بکنگ کروائی جاسکتی ہے۔نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دورانِ میٹنگ بتایا کہ ان شاء اللہ عزوجل پاکستان کے ہر مدنی مرکز (فیضان مدینہ) میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا جائے گا۔ہر جامعۃلمدینہ و مدرسۃالمدینہ ( بوائز،گرلز) ان سب میں ان شاء اللہ عزوجل اجتماعی قربانی کا اہتمام ہو گا۔

نگران پاکستان مشاورت کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی اجتماعی قربانی اس لئے کرتی ہے تاکہ ثواب کا حصول ہو، غریبوں کو بھی قربانی کرنے کا موقع ملے، زیادہ سے زیادہ لوگ قربانی کریں اور سنتِ ابراھیمی علیہ السلام و سنت مصطفیﷺ پر عمل کر کے اللہ پاک کا تقرب حاصل کریں۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے کراچی، حیدر آباد، ملتان، فیصل آباد، لاہور اور اسلام آباد میں قربانی کے گوشت کی ہوم ڈیلیوری کی سروس کے حوالے سے بریفنگ دی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


12 جون 2022ء بروز اتوار صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک تربیتی نشست منعقد ہوئی جس میں شعبہ اجتماعی قربانی اور ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے اراکین سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس نشست میں پاکستان سطح کے ذمہ دار محمد مبین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماعی قربانی کے سافٹ ویئر بنام QMS چلانے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی نیز دیگر مختلف موضوعات پر بھی کلام کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد کاشف عطاری آفس ذمہ دار شعبہ اجتماعی قربانی پاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


31مئی 2022 ء بروز پیر کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں قائم دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ونگران کراچی مشاورت حاجی محمد امین عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے شعبہ اجتماعی قربانی و چرم قربانی ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں سٹی، ڈسٹرکٹ اجتماعی قربانی ذمہ داران، سٹی و ڈسٹرکٹ، ٹاؤن، ڈویژن مدنی قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران نے اراکینِ شوریٰ کو اجتماعی قربانی و چرم قربانی کے جدید نظام کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے مجلس کے جدید نظام کے حوالے سے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اجتماعی قربانی کے تحت پچھلے دنوں ملتان میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈویژن سطح  کے اراکین سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ حاجی غلام الیاس عطاری نے شعبے کی سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے اور ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد کاشف عطاری آفس ذمہ دار شعبہ اجتماعی قربانی پاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


7 مارچ 2021ء بروز اتوار مجلس اجتماعی قربانی دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  فیصل آباد زون، مدینہ ٹاؤن فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس اجتماعی قربانی پاکستان حاجی غلام الیاس عطاری نے اس سال اجتماعی قربانی کا طریقہ کار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی قربانی شرعی و تنظیمی طریقہ کار کے مطابق کی جائے۔ مجلس آئی ٹی کی طرف سے بنائے گئے سافٹ ویئر کے مطابق اجتماعی قربانی کی جائے،سابقہ کمزوریاں دور کی جائیں۔ مزید کہا کہ ہوم ڈیلوری کی مجلس الگ سے اپنا نظام بنائے گی۔(رپورٹ:محمد کاشف عطاری/آفس ذمہ دار مجلس اجتماعی قربانی پاکستان)


دعوت اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت یکم مارچ 2020ء کو احمد پور شرقیہ ملتان میں گوالوں (دودھ کا کام کرنے والے افراد ) کا مدنی حلقہ ہوا ۔نگران مجلس تاجران برائے گوشت نے ”اولاد کی تربیت “ کےموضوع پر بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے نماز کا عملی طور پر پریکٹیکل کروایا۔ نگران مجلس نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد شکیل عطاری، آ فس ذمہ دار مجلس تاجران برائے گوشت)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت گزشتہ دنوں ملتان میں بذریعہ زوم ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔  مدنی مشورے میں کراچی ریجن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران مجلس محمد مظفر حسین عطاری نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی و مدنی کاموں کا جائزہ لیا اور مدنی کاموں کو مزیدتیز کرنے کے حوالے سےمدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے زیر اہتمام 25فروری 2020بروز منگل بہاولنگر میں انجمن قصابان کے صدر سے نگران مجلس مظفر حسین عطاری  نے ملاقات کی ، ان کی بھتیجی کے ایصالِ ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی اور شعبے کا تعارف کروایا ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے زیر اہتمام 24فروری 2020بروز منگل حاصل پور بہاول پور میں ماہانہ میٹنگ مجلس تاجران برائے گوشت  منعقد ہوئی جس میں کابینہ و زون سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، نگران مجلس تاجران برائے گوشت پاکستان نے شعبے کا تعارف کروایا اور پیشگی جدول، عملی جدول ، تقرر ، رمضان عطیات، شعبے کی بڑی شخصیات سے رابطے ، نماز کورس،ایک ماہ کے مدنی قافلے حوالے سے بھی ذہن سازی کی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت 23فروری2020ء بروز اتوار پشاور  میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مویشی منڈی کے صدر، سلاٹر ہاؤس کے انچارج، ڈاکٹر اور دیگر شخصیات سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات منڈی کی مسجد میں قافلے لانے، تربتی حلقے لگانے اور نماز کورس کا اہتمام کرنے سے متعلق مشاورت ہوئی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت  کراچی کے علاقے کورنگی نمبر6 لانڈھی کابینہ میں ماہانہ اجلاس ہوا جس میں مارکیٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔ریجنل ذمہ دار نے شرکا کی تربیت کی اور اپنی اپنی مارکیٹوں کی شخصیات کے گھروں پر مدنی حلقے لگانے، انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کروانے اور قافلے میں سفر کروانے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت  کراچی کے علاقے کورنگی نمبر6 لانڈھی کابینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں قریشی برادری اور گوشت کا کام کرنے والے افراد نے شرکت کی۔ نگران کابینہ نے ”سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے عشق رسول“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو اپنی زندگی حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں کے مطابق گزارنے، نماز کی پابندی کرنے اور راہ خدا میں سفر کرنے کی نیتیں کروائیں۔