3 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصلِ آباد میں تربیتی
نشست، کثیر ذمہ داران کی شرکت
Mon, 13 Jun , 2022
2 years ago
12 جون 2022ء بروز اتوار صوبۂ پنجاب پاکستان
کے شہر فیصل آباد میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک
تربیتی نشست منعقد ہوئی جس میں شعبہ اجتماعی قربانی اور ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے
اراکین سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس نشست میں پاکستان سطح کے ذمہ دار محمد مبین
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماعی قربانی کے سافٹ ویئر بنام QMS
چلانے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی نیز دیگر مختلف موضوعات پر بھی کلام کا
سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد کاشف عطاری آفس ذمہ
دار شعبہ اجتماعی قربانی پاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)