ڈی ایچ اے فیز 6 کراچی میں شخصیت اسلامی بہن کی
رہائش گاہ پر محفلِ نعت کا انعقاد

24 ستمبر 2023ء بروز اتوار ڈی ایچ اے فیز 6 کراچی میں ایک شخصیت اسلامی بہن کی
رہائش گاہ پر ربیع الاول کے سلسلے میں محفلِ نعت منعقد ہوئی جس میں خصوصی طور
پر امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی
صاحبزادی اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد سمیت کم و بیش 85 شخصیات اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
محفلِ
نعت میں تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ
و سلم کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے ”سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ
علیہ و سلم “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکائے
محفل کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات اور ڈی ایچ اے میں ہونے والے دعوتِ
اسلامی کے مختلف دینی کاموں کو بذریعہ پریزنٹیشن دکھایا۔
اس محفلِ نعت میں انڈونیشیا سے آئی ہوئی اسلامی
بہنوں نے عربی میں قصیدہ شریف پڑھا جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اختتامی دعا کروائی۔
بعدازاں اہلِ خانہ کی جانب سے مکتبۃ الدینہ کے
کُتُب و رسائل تقسیم کئے گئے نیز شرکائے محفل نے دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے
اجتماعات میں شرکت کرنے اور درودِ پاک پڑھنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

ڈویژن گجرانوالہ، صوبۂ پنجاب کے واپڈا ٹاؤن میں
دعوتِ اسلامی کے تحت شخصیات اسلامی بہنوں
کے لئےسیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بیان
کیا۔
علاقہ گلشنِ راوی، لاہور میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ، آئی جی پنجاب کی
اہلیہ کی شرکت

شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام پچھلے دنوں لاہور پنجاب کے علاقے گلشنِ راوی
میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں اہم شخصیات I.G
پنجاب حبیب الرحمٰن کی اہلیہ اور سپریم کورٹ کی ایڈوکیٹ سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
تلاوت و نعت شریف کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے ”آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو نماز کورس کرنے اور فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز
میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے اختتام پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے
دعا کروائی۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کی ملک و صوبائی
سطح کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کےتحت پچھلے دنوں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات للبنات کی ملک و صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
آن لائن مدنی مشورہ ہوا جبکہ پاکستان بھر سے صوبائی نگران اسلامی بہنیں بھی اس
مدنی مشورے میں شریک ہوئیں۔
اس مدنی مشورے میں
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ سالانہ ڈونیشن کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور شعبے کی تقرریوں پر
کلام کیا۔
راولپنڈی
میٹروپولیٹن کے راجہ بازار ٹاؤن
میں اسلامی بہنوں کے درمیان شخصیات اجتماع

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت
پچھلے دنوں راولپنڈی میٹروپولیٹن کے راجہ بازار ٹاؤن میں اسلامی بہنوں کے درمیان شخصیات اجتماع منعقد کیا
گیا جس میں قرب و جوار کی کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تلاوتِ
کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ
و سلم
کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”مومنین کی صفات و انعامات “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔
دورانِ
بیان نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شرکا اسلامی بہنوں کو فطرہ مہم میں بھرپور
کوشش کر نے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی
بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی
کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ
روز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے گلشن D13 اور C13 کا دورہ کیا
جہاں انہوں نے اہلِ ثروت اسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے اہلِ ثروت اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے اور
دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کا
ذہن دیا۔
حیدر آباد آفندی ٹاؤن میں شخصیات اسلامی بہنوں
کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ

دعوتِ اسلامی کے تحت حیدر آباد آفندی ٹاؤن میں
شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں قرب و جوار کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”استقبالِ رمضان“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دنیا کی مذمت بیان کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے سالانہ ڈونیشن میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر بعض
شخصیات اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ڈونیشن جمع کروائے اور بعض نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا میرپور خاص میں ڈپٹی
کمشنر کی اہلیہ سے ملاقات

18 مارچ 2023ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے سلسلے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ میرپور خاص میں ڈپٹی کمشنر کی اہلیہ سے
ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے DC House میں محفلِ نعت منعقد کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنی جانب
سے مکمل کوشش کرنے کی نیت کی۔بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ڈپٹی کمشنر کی
اہلیہ کو تحائف بھی دیئے۔
سکھر کی اہم شخصیت مرحوم محمد ناصر اختر قریشی کے گھر کی اسلامی بہنوں سے
ملاقات

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سکھر کی اہم شخصیت مرحوم محمد ناصر اختر قریشی (جو دعوتِ
اسلامی کے ساتھ بہت تعاون کرنے والے تھے) کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے گھر کی اسلامی بہنوں سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کیا جبکہ
مرحوم کی بیٹی کو دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ گرلز میں ایڈمیشن کروانے کی ترغیب
دلائی جس پر اہلِ خانہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر شخصیات
کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ

ڈویژن لاڑکانہ کے ڈسٹرکٹ جیکب آباد میں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات گرلز کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر شخصیات
اسلامی بہنوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
دورانِ حلقہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے شرکا کو ماہِ رمضانُ المبارک کی تیاری کرنے اور ماہِ رمضان میں زیادہ سے
زیادہ نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی۔
مزید نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکا اسلامی
بہنوں کو رمضانُ المبارک میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات
میں شرکت کرنے اور تلاوت کورس کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے
لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کےلئے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
پروفیسر کالونی ڈویژن لاڑکانہ میں شخصیات کے
درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ

گزشتہ روز لاڑکانہ ڈویژن صوبۂ سندھ کی پروفیسر
کالونی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت 11 مارچ 2023ء بروز
ہفتہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں سمیت دیگر
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس حلقے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے فرض علوم
سیکھنے کی اہمیت، فرض علوم کیا ہے؟،نماز کورس کرنے اور سالانہ ڈونیشن میں بھرپور
کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔
ڈویژن حیدر آباد میں شخصیات اسلامی بہنوں کے
درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ

استقبالِ ماہِ رمضان کے سلسلے میں گزشتہ روز
صوبۂ سندھ کی ڈویژن حیدر آباد میں دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا گیا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس حلقے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بہنوں کو رمضانُ المبارک کی
قدر و منزلت بیان کی نیز سالانہ ڈونیشن کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے
ہاتھوں ہاتھ ڈونیشن جمع کروایا اور بعض اسلامی بہنوں نے ڈونیشن جمع کروانے کے لئے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔