9 اکتوبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضانِ صحابیات  نزد جمشید روڈ میں ”شخصیات اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت، کراچی کی سٹی نگران تا یوسی نگران اور سٹی سطح تا ڈسٹرکٹ کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کا راہ خدا عزوجل میں خرچ کرنے کے فضائل “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان ہوا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اپنے بیان کے دوران بتایا کہ جو مال اللہ پاک کی راہ میں خرچ ہوتا ہے اُس میں اللہ پاک خوب برکتیں عطا فرماتا ہے، اس لئے ہمیں راہِ خدا میں دل کھول کر مال خرچ کرنا چاہیئے۔

بعدِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کے لئے یونٹس جمع کروانے کا ذہن دیتے ہوئے دینی ماحول سے منسلک، مخیر اور شخصیات اسلامی بہنوں سے ٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود بعض اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم بھی جمع کروائی۔اختتام پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعا کروائی اور صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا۔