دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ روحانی علاج للبنات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کی عالمی، اورسیز، اور ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے نیز شعبہ روحانی للبنات کے نئے بستے (اسٹال) شروع کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 6 جنوری 2023ء بروز جمعہ شعبہ روحانی علاج للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کاآن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کی ملک تا ڈویژن سطح کی ذمہ داران اور تمام صوبائی و سٹی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ  پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں میں ”خود داری ضروری ہے“  کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

بعدِ بیان نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف سطح کی ذمہ داران سے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور تقرری مکمل کرنے نیز دینی کاموں میں ہونے والی کمزوری کو دور کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔

امت کی خیر خواہی کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز راولپنڈی شہر میں شعبہ روحانی علاج کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے میں پیش آنے والے مسائل کے حل کے لئے مدنی پھول دیئے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کی نیوز ذمہ دار اسلامی بہن کا تقرر کیا۔


دعوت  اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام ملک و بیرون ملک میں روحانی علاج کے بستے لگائے جاتے ہیں جن سے پریشان حال دکھیارے مسلمان اپنی پریشانیوں کے حل کے لئے تعویذات عطاریہ حاصل کرتے ہیں۔

اس سلسلے میں اگست2022ء کی اجمالی کارکردگی ملاحظہ ہو:

پاکستان میں لگنے وا لے بستوں کی تعداد:171

بیرون ملک لگنے والے بستوں کی تعداد:8

دیئے گئے ماہانہ تعویذات عطاریہ کی تعداد:64 ہزار 754

پاکستان میں ہونے والے روحانی علاج کورسز کی تعداد:2

ماہانہ دعائے شفاء اجتماعات کی تعداد:47

دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام  کابینہ گلزار ہجری میں اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ روحانی علاج کی ریجن اسلامی بہن نے بیان کیا۔اپنے گھروں میں گھریلو صدقہ بکس رکھنے اور روز صدقہ نکالنے کا ذہن دیا۔کابینہ نگران، مشاورت، ڈویژن مشاورت سمیت 160 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ دعا کے بعد تعویذات عطاریہ کا بستہ بھی لگا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 26 دسمبر 2021 ءجڑانوالہ زون شاہکوٹ میں  ماہانہ کارکردگی کےحوالے سے ماہانہ مشورہ ہوا جس میں جڑانوالہ زون کی زون ذمہ دار،بستہ ذمہ داران اور بستہ مشاورت سمیت 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے مجلس کے مدنی پھول دیئے۔ ماہانہ کارکردگی، زکوٰۃ لکھنے اور ذمہ دار اسلامی بہن کو فعال کرنے پر کلام کیا۔ دارالسنہ للبنات میں ہر کورس کے لئےہر بستہ سے ایک داخلہ دینے کا ذہن دیا، ہفتہ وار رسالہ کارکردگی، ہفتہ وار اجتماع، مدنی مذاکرہ کی کارکردگی وقت پر سوفٹ ویئر میں انٹری کرنے اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کے اہداف لئے۔ اسلامی بہنوں میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔ شرکاء شعبہ روحانی علاج کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 دسمبر 2021ء ساہیوال زون میاں چنوں کابینہ میں روحانی علاج کے بستے کا آغاز کیا گیا جس میں اسلامی بہنوں نے ہر اتوار بستہ لگانے اور ذمہ داران بڑھانے کے حوالے سے بھرپور نیتیں کیں ۔زون ذمہ دار اسلامی بہن  نے روحانی علاج کی کارکردگی فِل کرنے اور شیڈول کو سمجھ کر عمل کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 12 دسمبر 2021 ءساؤتھ زون 2 میں ریجن مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ روحانی علاج کےبستوں کا جائزہ لیا۔ مریضوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنے ،کارکردگی کے مطابق مدنی پھولوں کو سمجھانے، شعبے کا کام  مزید بڑھانے، آنے والے مریضوں پر شفقت کرنے اور اپنے محارم کو مدنی قافلوں کا مسافر بنانے کا ذہن دیا جس پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت 11 دسمبر 2021 ء کوریجن سطح پر زون مشاورت نے  بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ کیا جس میں کارکردگی کے مدنی پھولوں پر کلام کرتے ہوئے تعویذات تحریر کرنے، مریضوں پر انفرادی کوشش کرنے،رسالہ کارکردگی وقت پر دینے، مَحرَم کو مدنی قافلے کا مسافر بنانے،مدنی بہار وصول کرنے اور صدقہ دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 12 دسمبر 2021ء کو کراچی ایسٹ زون 2 صدیق آباد کے مقام پر ہونے والے رہائشی کورس میں ملک و بیرون ملک سے آنے والی اسلامی بہنوں کے لئے روحانی علاج کا بستہ لگایا گیا۔ شعبہ روحانی علاج کی زون و مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے تعویذات عطاریہ کابستہ لگایا جس سےتقریباً 65 اسلامی بہنوں نے 455تعویذات لئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 دسمبر 2021ء جڑانوالہ زون، جڑانوالہ کابینہ کی کھرڑیانوالہ ڈویژن میں رکن ریجن شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن  نے کھرڑیانوالہ بستے کا دورہ کیا جہاں رکن ریجن شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بستہ مشاورت کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اوربستے کے مسائل حل کرنے کی تجاویزدی نیز وقت کی پابندی، ماہانہ اجلاس اور شعبہ روحانی علاج کی کارکردگی کو بہتر کرنے کا ذہن دیا جس پر تمام بستہ مشاورت نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار فرمایا اور وقت کی پابندی کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ روحانی علاج (اسلامی بہنیں)کے تحت 12 دسمبر 2021ء کو ایسٹ زون 2 میں شعبہ مدرستہ المدینہ کے تحت صدیق آباد میں ہونے والے رہائشی کورس میں ملک اور بیرون ملک سے آنے والی اسلامی بہنوں کے لئے روحانی علاج کا بستہ لگایا گیا جس میں زون ذمہ دار اور مشاورت کی اسلامی بہنوں نے تعویذات عطاریہ و اوراد ووظا ئف دیئے۔تقریبا ً 65 اسلامی بہنوں نے 455تعویذات لئے اور 125 اورادو وظا ئف حاصل کئے۔

٭ اسی طرح فیصل آباد زون میں قائم دارالسنہ للبنات میں ہونے والے رہائشی کورس میں 11دسمبر2021ء بروز ہفتہ کو روحانی علاج کا بستہ لگایا گیا جس سے 305تعویذات عطاریہ دیئے گئے۔