30 جولائی 2025ء کو فیضانِ صحابیات، جناح ٹاؤن یوسی 4 کراچی میں شعبہ روحانی علاج للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے رہائشی لرننگ سیشن کی آخری نشست منعقد کی گئی جس میں خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار کی تشریف آوری ہوئی۔

نشست میں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے خود کو گناہوں سے بچانے، نفس و شیطان کے وار کو ناکام بنانے، نیکیوں پر استقامت پانے اور اپنی اصلاح کرنے کے متعلق مدنی پھولوں سے نوازا جس پر حاضرین نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

لرننگ سیشن کے آخر میں اسلامی بہنوں کے درمیان صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار کے ہاتھوں تحائف تقسیم کئے گئے نیز خوش نصیب اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔