کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں قائم مکتبۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے ہیڈ آفس میں 10 فروری 2025ء کو فیضانِ نماز کورس ہوا جس میں مکتبۃ المدینہ ہیڈ آفس، ویئرہاؤس اور مکتبۃ المدینہ شاپس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

کورس کے دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نماز کے متعلق اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی اور انہیں شرائطِ نماز و فرائضِ نماز کے بارے میں بتاتے ہوئے نماز کے دیگر چند ضروری مسائل سکھائے۔اس موقع پر دیگر شہروں سے بھی اسلامی بھائیوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔(رپورٹ: محمد سلیم عطاری معاون نگرانِ شعبہ مکتبہ المدینہ ہیڈ آفس کراچی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

دنیا بھر میں جس طرح اسلامی بھائیوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کاسلسلہ ہوتا ہے اسی طرح اسلامی بہنوں کے بھی ہفتہ وار اجتماعات کا سلسلہ ہوتا ہے ، اِن اجتماعات میں سنتوں بھرے بیانات کے ذریعے دین ِ اسلام کے احکامات عوام و خواص تک پہنچائے جاتے ہیں اور اُ ن کو باعمل مسلمان بننے کا ذہن دیا جاتا ہے۔ سنّتوں بھرے بیانات کی اسی اہمیت کے پیشِ نظراسلامک ریسرچ سینٹر ”المدینۃ العلمیۃ“ نے ایک ذیلی شعبہ ”بیاناتِ دعوتِ اسلامی“قائم کیاتاکہ بیانات میں مستند مواد، موثرترغیبات اورزندگی بدل دینے والے جملے شامل کرکے نیکی کی دعوت کو نہایت عمدہ طریقے سے لوگوں تک پہنچایا جاسکے۔

پاکستان میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کے بیانات کتابی صورت میں شائع کئے جاتے ہیں۔ اسی سلسلے میں 332 صفحات پر مشتمل کتاب بنام اسلامی بیانات جلد 18 منظر عام پر آچکی ہے ۔ اس کتاب میں رمضان المبارک تا ذوالحجۃ الحرام 1446ھ کے4 ماہ کے اصلاحی موضوعات پر 16 بیانات شامل کئے گئے ہیں۔

اس نئی کتاب کو مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً 500 روپے میں حاصل کیا جاسکتا ہے۔


مکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی کا ایک اشاعتی ادارہ ہے۔ جس سے کتب و رسائل شائع کیے جاتے ہیں۔ مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی مختلف کتب و رسائل کے مختلف زبانوں میں تراجم کر کے اسے دنیا کے کئی ممالک میں بھیجنے  کا سلسل ہوتا ہے۔ اسی سلسلے میں مکتبۃ المدینہ نے 12 دینی کاموں پر مشتمل الگ الگ کتابیں جاری کی ہیں جس کے مطالعے سے اس کی افادیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔

اگر آپ بھی ان کتابوں سے مستفید ہونے کے خواہش مند ہیں تو ابھی گھر بیٹھے آن لائن آڈر کرسکتے ہیں۔ آن لائن آڈر کرنے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں یا مکتبۃ المدینہ کی قریبی برانچ سے ہدیۃ طلب فرمائیں ۔ (کانٹینٹ: محمد شعیب احمد عطاری)

https://maktabatulmadinah.com/


ماہ رجب کے آتے ہی رمضان المبارک کی آمد آمد کی خوشی کے لمحات کا آغاز ہو جاتا ہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی پرئیر ٹائمنگ ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی  کے تعاون سے آپ کا مکتبۃ المدینہ رمضان سحر و افطار کے کلینڈر کارڈ آپ کے لئے آرڈر پربنا رہا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے مرحومین کے ایصال ثواب اور اپنے کاروبار کی تشہیر کے لئے نام وغیرہ بھی پرنٹ کروا سکتے ہیں۔

نوٹ: 100 رمضان کیلنڈر پرنٹ کروانے پر پر کارڈ ریٹ 30 روپے ، 300 چھپوانے پر پر کارڈ ریٹ کے 25 روپے اور 500 پرنٹ کروانے کے پر کارڈ ریٹ 22 روپے ہونگے۔ اور رمضان کارڈ 500 بنوانے پر ریٹیل 15 روپے ہوگی اور یہ 2 فولڈنگ والا ہوگا۔

واضح رہئے کہ !رمضان کارڈ اور کیلنڈر کے آرڈرز کی آخری تاریخ 27 جنوری/ 15 رجب ہے اس کے بعد آرڈر نہیں لئے جائینگے۔پھر دیر کس بات کی!!! اپنے آرڈر زجلد اپنے قریبی مکتبۃ المدینہ پر دیں یا پھر ان نمبرز پر رابطہ فرمائیں۔

0313-1139278

0311-0074490


کراچی   میں قائم ایکسپو سینٹر میں 18 ویں سالانہ بین الاقوامی کتب میلے کا آغاز 14 دسمبر 2023ء بروز جمعرات سے ہوچکا ہے جو کہ 18دسمبر2023ء بروز پیر تک جاری رہے گا۔

معلومات کے مطابق پہلے دن سے عوامی داخلے کا وقت صبح 10 سے رات 9 بجے تک ہوگا نیز اس کتب میلے میں پاکستان کے ساتھ ساتھ ترکی،سنگا پور،چین،ملائیشیا،برطانیہ اور متحدہ عرب عمارات سمیت تقریباً 17 ممالک کے 40 ادارے حصہ لے رہے ہیں۔جس میں 330 سے زائد اسٹال لگائے جائیں گے اور 4 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

اس موقع پر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے پبلشنگ ڈیپارٹمنٹ مکتبۃ المدینہ کی جانب سے بھی 14 تا 18دسمبر ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 01 میں اسٹال لگائے جار ہے ہیں ۔اسٹال نمبر17۔18۔19

ہم ہونگے آپ کے منتظر ! بیسیوں موضوعات پر آسان انداز میں بہترین تحقیق پر مشتمل کتابیں۔۔ وہ بھی خصوصی ڈسکاؤنٹ پر حاصل کرنے کے لئے تشریف لائیں۔

مزید تفصیلات کیلئے:

+92-313-1139278

اور اس نمبر پر واٹس ایپ کریں۔

+92-311-0074490


مؤرخہ 6 جولائی2023ء  بروز جمعرات کو دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے تمام H.O.D,sکا مدنی مشورہ ہیڈ آفس میں ہوا جس حاضری اور ماہانہ شعبہ کارکردگی کے حوالےسے تربیت کی گئی۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مؤرخہ 4 جولائی2023ء  بروز منگل دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ ُ المدینہ کے ہیڈ آفس میں موجود کال سینٹر میں سر فرید عطاری نے دورہ کیا۔

اس دوران ٹرینر سر فرید عطاری نے کال سینٹر میں ہونے والےمختلف دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی اپنے کام میں مزید نکھار لانے اور نئے فیچر استعمال کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔)کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


10 جون 2023ء بروز ہفتہ مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کے ہیڈ آفس میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی تجاویز / شکایات کے حوالے سے فیڈ بیک کا آن لائن مدنی مشورہ ہواجس میں نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی اور فیصل آباد سے شعبہ فیڈ بیک کے نگران محمد نواز عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تجاویز / شکایات کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے مدنی پھول مرتب کئے اور شعبے کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے پر مشاورت کی جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔ (رپورٹ: محمد سلیم عطاری معاون نگرانِ شعبہ مکتبۃالمدینہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


سنتوں کی تربیت و دینی کاموں کی  اشاعت کے سلسلے میں داتا گنج بخش ٹاؤن لاہور میں واقع مكتبۃ المدینہ داتا دربار میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا۔

جہاں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے’’شبِ براءت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں کے لئے ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دارُالسلام ٹوبہ میں 28 جنوری 2023ء کومکتبۃ ُالمدینہ کی آفیشل برانچ کا عرس خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہ علیہ کے موقع پر عظیم ُالشان افتتاح کا سلسلہ ہوا ۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد ڈویژن کے نگران حاجی سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مکتبۃ ُالمدینہ کا افتتاح کیا نیز مکتبۃ ُالمدینہ کی کامیابی کے لئے دعا ئےخیر کروائی۔

اس پُر مسرت موقع پر علمائے کرام،تاجران ،اہلِ سنت مدارس کے طلبۂ کرام اور دیگر مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ مکتبۃُ المدینہ کے افتتاح کےموقع پر اسلامی بھائیوں نے لائیو مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی ۔ (رپورٹ : دعوت اسلامی ضلع دارلسلام ٹوبہ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مکتبۃالمدینہ کے تحت 11 نومبر 2022ء بروز جمعہ پاکستان بھر کے اسٹاف اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو  مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

آپس میں اچھےتعلق کو برقرار رکھنے کے لئے ”حسن اخلاق“ کا ہونا بہت ضروری ہے۔حسن اخلاق کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ انسان اچھے انداز سے گفتگو کرے اور فضول باتوں سے ہر دم بچنے کی کوشش کرتا رہے۔

اسی چیزکو مد نظر رکھتے ہوئے بانی دعوت اسلامی، شیخ طریقت، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےایک نئی کتاب تحریر فرمائی ہے ۔ یہ کتاب امیر اہل سنت کی عظم الشان کتاب ”فیضانِ سنت“ کے دو حصے ہیں۔ پہلے حصے کا نام ”گفتگو کے آداب“ اور دوسرے حصے کا نام ”فضول باتوں سے بچنے کی فضیلت“ رکھا گیا ہے۔ دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے ”مکتبۃ المدینہ“ نے اس باب کو  کتابی شکل دے کر تیار کرلیا ہے جسے مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی برانچ سے بآسانی خرید کر استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

تمام عاشقان رسول اس کتاب کو اپنے قریبی مکتبۃ المدینہ کی برانچ سے 300 روپے قیمت ادا کرکے خرید سکتے ہیں۔