گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے کانفرنس روم میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے تحت ایک سیشن کا انعقاد ہوا جس میں شعبے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس سیشن میں موٹیویشنل اسپیکر سر فرید عطاری نے The Power of Positive Thinking کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی مثبت سوچ رکھنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔(رپورٹ:محمد سلیم عطاری معاون نگران شعبہ مکتبہ المدینہ ہیڈ آفس کراچی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا جس میں پاکستان مشاورت کے اراکین، نگرانِ شعبہ وصوبائی ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مکتبۃالمدینہ کی آنے والی نئی کُتُب ورسائل کے حوالے سے بریف کیا خصوصی طور پر فیضان ڈیجیٹل قراٰن پین کا تعارف کروایا گیا۔

الحمدللہ مکتبۃ المدینہ دعوتِ اسلامی پیش کر رہاہے فیضان ڈیجیٹل قراٰن پین جس میں تلاوتِ قراٰن ِ پاک، نعت و بیان، آڈیو رسائل اور امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کے مدنی مذاکروں کے ساتھ بچوں کے لئے اسلامک قصے شامل ہیں۔

واضح رہے اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری اور حاجی فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مرکزی دار العلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کے زیر اہتمام 13 فروری 2022ء سے بھیرہ شریف میں کتب میلہ) Book Fair ( شروع ہوچکا ہے جو 17 فروری 2022ء تک جاری رہے گا۔

اس کتب میلے میں جہاں بہت سے مکاتب نےاپنا اسٹال لگایا ہے وہیں دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارہ مکتبۃ المدینہ کے تحت بھی اسٹال لگاہوا ہے جس میں دعوت اسلامی کی کتابیں اور رسالے50 فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ فروخت کئے جارہے ہیں۔ 

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کےتحت 10 دسمبر 2021ء بروز جمعہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں  مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے شعبے کی ترقی کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد سلیم عطاری معاون نگران مجلس  مکتبہ المدینہ ہیڈ آفس کراچی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کے لئے مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوتا رہتا ہےجس میں ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے کام کو احسن انداز میں کرنے کا  ذہن دیا جاتاہے۔

اسی سلسلے میں 31اگست2021ء بروزمنگل مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے مکتبۃ المدینہ لاہور ریجن کا مدنی مشورہ کیا جس میں ’’ کسٹمر کیئر کورس ‘‘کے موضوع پر کلام کرتے ہوئے رکن شوریٰ نے تربیت کی۔(رپوٹ: محمد سلیم عطاری معاون نگران مجلس  مکتبہ المدینہ ہیڈ آفس کراچی،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے تحت  27اگست 2021ء بروز ہفتہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ اجارہ کے اسلامی بھائی اور مکتبۃ المدینہ کے سینئرز ممبران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں اجیر خیر خواہی فنڈ اور طبی علاج کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی۔ (رپورٹ: محمد سلیم عطاری، معاون نگران شعبہ مکتبہ المدینہ ہیڈ آفس کراچی، Content: Mohammad Hussain Attari)

دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے  شعبہ مکتبۃالمدینہ کے زیر اہتمام 24 جون 2021ء کو ہیڈ آفس کراچی میں بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام شاپ ذمہ داران نے شرکت کی۔

سینئر منیجر مارکیٹنگ عبد الاحد عطاری کسمٹر سروسز کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مزید بہتری لانے کے حوالے سے گفتگو کی۔

شعبۂ تقسیم رسائل دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 جون 2021ء بروز منگل ہیڈ آفس مکتبہ المدینہ میں تمام سنیئر منیجرز اور اور ہوم سروس  کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ ہوم سروس کے HOD راحیل عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جبکہ بعض ذمہ دار اسلامی بھائی بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے میں شریک ہوئے۔

مدنی مشورے میں مارکیٹنگ کے حوالے سے محمد عابد عطاری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور جنرل منیجر مکتبۃ المدینہ علی محمدعطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔

شعبہ مکتبہ المدینہ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یکم جون 2021ء بروز منگل مکتبۃ المدینہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ترجمہ قرآن کنز الایمان انگلش میں شائع کرنے پر گفتگو ہوئی۔ مکتبۃ المدینہ جنرل منیجر علی محمد، سینئر منیجرز اور نگران شعبہ اس مدنی مشورے میں شریک ہوئے۔

ماہنامہ فیضان مدینہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 31 مئی 2021ء بروز پیر مکتبہ المدینہ ہیڈ آفس میں  ماہنامہ فیضان مدینہ کے اکاونٹس کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں HOD ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔

شعبہ مکتبۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 22 ، مئی 2021ء بروز ہفتہ رکن شوری حاجی عبد الحبیب عطاری  نے شعبہ مکتبہ المدینہ کا مدنی مشورہ ہیڈ آفس میں لیا جس میں مکتبہ المدینہ کے تمام سینئر منیجرز اور نگران شعبہ نے فزیکل اور زوم پر شرکت کی۔

رکن شوری حاجی عبد الحبیب عطاری نے سیل بڑھانے اور مختلف ایونٹ کے حوالے سے تربیت کی اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ دنیا بھر میں بڑھانے پر زور دیا۔