فیضان سنت کا باب”گفتگو کے آداب“ اور ”فضول باتوں سے
بچنے کی فضیلت“کتابی شکل میں منظر عام پر آچکا ہے
آپس
میں اچھےتعلق کو برقرار رکھنے کے لئے ”حسن اخلاق“ کا ہونا بہت ضروری ہے۔حسن
اخلاق کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ انسان اچھے انداز سے گفتگو کرے اور فضول باتوں سے
ہر دم بچنے کی کوشش کرتا رہے۔
اسی چیزکو
مد نظر رکھتے ہوئے بانی دعوت اسلامی، شیخ طریقت، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےایک نئی کتاب تحریر فرمائی ہے ۔ یہ کتاب امیر
اہل سنت کی عظم الشان کتاب ”فیضانِ سنت“ کے دو حصے ہیں۔ پہلے حصے کا نام ”گفتگو
کے آداب“ اور دوسرے حصے کا نام ”فضول باتوں سے بچنے کی فضیلت“ رکھا گیا
ہے۔ دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے ”مکتبۃ
المدینہ“ نے اس باب کو کتابی شکل دے کر تیار کرلیا ہے جسے مکتبۃ المدینہ
کی کسی بھی برانچ سے بآسانی خرید کر استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
تمام
عاشقان رسول اس کتاب کو اپنے قریبی مکتبۃ المدینہ کی برانچ سے 300 روپے قیمت ادا کرکے خرید سکتے ہیں۔