1 مارچ 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت ٹالھی شہر کی جامع مسجد محمدی میں ”غسلِ میت و کفن کورس“ منعقد کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے غسلِ میت کا طریقہ بتاتے ہوئے نزع کے وقت کی شرعی احتیاطیں بیان کیں اور اسلامی بھائیوں کو کفن کاٹنے / پہنانے کا عملی طریقہ کرکے بتایا۔بعد ازاں حاضرین کی جانب سے سوالات کئے گئے جن کے انہیں جوابات دیئے گئے۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)