شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ حافظ آباد میں  07دن پر مشتمل رہائشی 12 دینی کام کورس کا آغاز 5نومبر2024 کو ہوا جس کا اختتام 17نومبر2024کو ہوا۔ اختتامی نشست کے موقع پر ڈسٹرکٹ نگران محمد وسیم عطاری کی آمد ہوئی ۔

ا ختتامی نشست کے موقع پر ڈسٹرکٹ نگران محمد وسیم عطاری نے حاضرین کے درمیان فکر آخرت، صحابہ کرام کا علم دین حاصل کرنے کی طلب اور دنیا کی مذمت موضوع پر بیان کیا ۔

بعد بیان ڈسٹرکٹ نگران محمد وسیم عطاری نے 12 دینی کاموں کے فضائل ، 12 دینی کاموں کے اہداف اور 12 دینی کاموں کی شرعی تنظیمی احتیاطیں کیا ہیں؟ کے متعلق گفتگو کی۔ اس موقع پر شعبہ مدرستہ المدینہ بالغان کے معلمین اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقان رسول موجود تھے ۔(رپورٹ:محمد رضوان عطاری ڈویژن ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز ،کانٹینٹ:محمد شعیب احمد عطاری)


شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے 12نومبر2024ء کو گلگت بلدستان سکردو میں ریسکیو کے ڈویژنل آفیسر سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے شعبہ مدنی کورسز سمیت دعوت اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والی دینی،فلاحی اور خیر خواہی خدمات سے آگاہ کیا۔

شارٹ ٹائم معلمین ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری مدنی نے ملاقات میں ریسکیو کے ڈویژنل آفیسر کو ریسکیو میں کورسز کروانے کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی ایپلیکیشن کا بھی تعارف کروایا جبکہ اسٹاف میں فرائض علوم کورس کروانے کی ترغیب دلاتے ہوئے فیضان مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت دی ۔ (کانٹینٹ: محمد شعیب احمد عطاری)


شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 26 اکتوبر 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے 63 دن کے مدنی تربیتی کورس کی آخری نشست میں تقسیمِ اسناد  کا اہتمام کیا گیا۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے کورس مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان اسناد تقسیم کرتےہوئے اُن کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


متی تل بوسن ٹاؤن ملتان میں قائم المدینہ پبلک ہائی اسکول میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت وضو کورس (شارٹ ٹائم) کروایا گیا جس میں 9 اور 10 کلاسز کے اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور پرنسپل سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس شارٹ ٹائم معلم مولانا محمد بلال عطاری مدنی نے وضو کے بارے میں حاضرین کی رہنمائی کی اور انہیں چند ضروری مسائل بتائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔

پرنسپل نے دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کام کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے کورسز ہر ادارے میں ہونے چاہئیں۔ بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے پرنسپل کو ہفتہ وار رسالہ تحفے میں پیش کیا گیا اور اُس کے مطالعے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ملتان، پنجاب کے علاقے متی تل بوسن ٹاؤن میں موجود المدینہ پبلک ہائی اسکول میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 16 اکتوبر 2024ء کو وضو کورس منعقد کیا گیا جس میں 9th اور 10th کےاسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور پرنسپل نے شرکت کی۔

اس کورس میں بوسن ٹاؤن ذمہ دارشعبہ مدنی کورسز مولانا محمد بلال عطاری مدنی نے وضو کے حوالے سے اسٹوڈنٹس کی تربیت کرتے ہوئے انہیں وضو کے فرائض و سنتوں کے بارے میں بتایا۔

کورس کے اختتام پر پرنسپل نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کورسز ہر ادارے میں ہونے چاہئیں جبکہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے پرنسپل کو دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار رسالہ تحفے میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کے تحت 8اکتوبر2024 کو جامعۃ المدینہ خان پور پنجاب پاکستان میں سنتوں بھراا جتماع ہوا جس میں دورۃ الحدیث شریف کے طلباء کرام سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

رکن مجلس شعبہ مدنی کورسز حافظ محمد اویس عطاری نے12 دینی کاموں کا ذہن دیتے ہوئے حاضرین میں سے اسلامی بھائی کو معلم کورس کیلئے تیار کیا۔(رپورٹ: رکن مجلس مدنی کورسز محمداحمدسیالوی عطاری،کانٹینٹ:محمد شعیب احمد عطاری)


لوگوں کی اصلاح کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی باتیں بتانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ داران اور پاکستان مشاورت آفس کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، صوبائی نگران و ذمہ داران اور نگرانِ شعبہ قاری سعید عطاری بھی شریک ہوئے۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف پوائنٹس پر گفتگو کرتے ہوئے بالخصوص شعبے کی موجودہ کارکردگی اگست 2024ء اور بالعموم جنوری تا اگست 2024ء تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کے تنظیمی مسائل پر کلام کرتے ہوئے ان کے حل بتائے اور ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فیصل آباد پنجاب میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز شعبہ مدنی کورسز کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی، ملکی  اور ذیلی سطح کےذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے نگرانِ شعبہ قاری محمد سعید عطاری نے مختلف امور پر گفتگو کی اور اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے اہداف و تقرری کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون 2024ء پر بھی مشاورت ہوئی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ مدنی کورسز  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24ستمبر2024ء کو شفاقت اکیڈمی مالی پورہ نزد کریم پارک لاہور میں غسل کورس ہوا جس میں اکیڈمی کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔

کاشف علی عطاری ، شعبہ مدنی کورسز ٹاؤن ذمہ دار نے غسل کورس کروایا جس میں غسل فرض ہونے کی صورتیں ، غسل کے فرائض اور مکمل طریقہ بتایا گیا ۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز ،کانٹینٹ:محمد شعیب احمد عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت شعبہ تعلیم (دعوتِ اسلامی)کے ذمہ داران کےلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ G-11 میں 3 دن کا معلم کورس ہوا جس میں تقریباً 41 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

کورس میں موجود ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے پاکستان سطح کے شعبہ مدنی کورسز کے اراکین نے معلم کی خصوصیات، ڈیٹا کی اہمیت و ضرورت اور دعوتِ اسلامی کی ورکنگ نیز کورس کروانے کے جدید انداز پر ٹریننگ دی۔

اسی دوران ڈاکٹر ایوب عطاری نے Non Verbal Communication dawate islami کے موضوع پرٹریننگ دی جبکہ دارلافتاء اہلسنت دعوتِ اسلامی راوالپنڈی کے مفتی خاقان عطاری نے ”علمِ دین حاصل کرنے کی ضرورت و اہمیت ، آج کے دور میں درپیش چیلنجز اور ان کا مداوا کیسے ہو؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

واضح رہے اس معلم کورس میں شعبہ تعلیم اسلام آباد سے 16 اور دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے 12جبکہ خیبر پختونخوا سے 13 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ (رکن شعبہ مدنی کورسز محمداحمدسیالوی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


  شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 16 اگست 2024ء کو مدرسہ قادریہ سکندریہ نوشیرو فیروز، سندھ میں 7 دن کے رہائشی فیضان نماز کورس کے اختتام پر ایک نشست منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ نگران، ڈویژن ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز ، مذکورہ مدرسے کے مہتمم اور مدرسین سمیت سٹی کی شخصیات نے شرکت کی۔

نشست میں موجود اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے معلم شعبہ مدنی کورسز اظہر سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نماز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے حاضرین کو مزید کورسز کا تعارف پیش کیا ۔

نشست کے آخر میں شرکائے کورس کو تحائف و اسناد دینے کا سلسلہ ہوا نیز شرکائے کورس نے مزید کورسز کرنےکی اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔ (رکن شعبہ مدنی کورسز محمداحمدسیالوی عطاری،کانٹینٹ:محمدشعیب احمد عطاری)


بےنمازیوں کو نمازی بنانے اور انہیں اسلام کی باتیں بتانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 7 تا 13جولائی 2024ء تک مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں 7 دن کا فیضانِ نماز کورس منعقد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ قصور ، شیخوپورہ اور ننکانہ  کے عاشقانِ رسول شریک ہوئے ۔

اس کورس میں خصوصی طور پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکت کی اور شرکا کو نماز کا عملی طریقہ بتاتے ہوئے وضو، غسل اور نماز کے دیگر چند ضروری مسائل سکھائے۔

کورس میں شریک عاشقانِ رسول نے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مذاکرے میں شرکت کی جس کے بعد کورس کی دہرائی کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا اور سحری و افطاری کا بھی اہتمام ہوا۔

اختتامِ کورس پر ٹیسٹ لیا گیا جس میں کامیاب ہونے والے عاشقانِ رسول کو اسناد و تحائف دیئے گئے جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے اختتامی دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)