قراٰن و حدیث کی تعلیم عام کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے مدنی کورسز کے تحت 4 دسمبر 2025ء کو حیدرآباد میں  ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں صوبہ سندھ کے تمام ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

میٹنگ کے دوران نگرانِ شعبہ قاری سعید عطاری اور صوبائی ذمہ دار محمد سلیم عطاری نے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئےمختلف موضوعات پر مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ڈویژن وائز جنوری تا نومبر 2025ء کی کارکردگی کا جائزہ٭تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول٭کورسز کی آئندہ تاریخیں دینے پر تربیت٭رہائشی کورسز کے نظام کو مضبوط کرنا٭شارٹ ٹائم کورسز کے نظام کو مزید بہتر بنانا٭آئندہ سال 2026ء کے اہداف طے کئے گئے٭نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے عطاکردہ تحائف دیئے گئے۔(رپورٹ: دیدار حسین عطاری قادری شعبہ مدنی کورسز ڈویژن میرپور خاص، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)