اذلان پبلک ہائی سکندری اسکول، ملتان میں نمازِ جنازہ کورس کے
عنوان پر اہم سیشن
لوگوں کو شرعی مسائل سکھانے اور اُن کی دینی و
اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن
کے تحت ملتان، پنجاب کے علاقے بوسن ٹاؤن، یوسی 127 کرپال پور میں قائم اذلان پبلک
ہائی سکندری اسکول میں نمازِ جنازہ کورس
کے عنوان پر ایک اہم سیشن ہوا۔
معلومات کےمطابق اس سیشن میں نویں اور دسویں
کلاس کے اسٹوڈنٹس نے نہایت ہی توجہ و
دلچسپی کے ساتھ شرکت کی جبکہ شعبے کے سٹی
ذمہ دار مولانا محمد وسیم عطاری مدنی نے نمازِ جنازہ کے شرعی مسائل پر اسٹوڈنٹس کی
رہنمائی کی۔
بعض موضوعات جن پر اسٹوڈنٹس کی رہنمائی کی گئی:
٭نمازِ جنازہ
کیسے ادا کی جائے؟٭نمازِ جنازہ کے کتنے ارکان ہیں؟٭نمازِ جنازہ میں کتنی سنتیں
مؤکدہ ہیں؟٭نمازِ جنازہ میں عام طور پر پائی جانے والی غلطیاں٭غسلِ میت میں پانی
کے احکام٭سترِ عورت کے متعلق ضروری شرعی رہنمائی٭دیگر بنیادی شرعی مسائل جو ہر
مسلمان کو معلوم ہونے چاہئیں۔
اسی دوران
اسٹوڈنٹس کا جائزہ لینے کے لئے مختصر سوال
و جواب کا سلسلہ ہوا جس میں اسٹوڈنٹس نے اپنی دلچسپی اور سیکھنے کے جذبے کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami