سیلانی
ویلفیئر کے مفتیانِ کرام سے ملاقات، 6 دسمبر 2026ء کے اجتماع کی دعوت اور فلکیات کورس پر
تبادلہ خیال
اہم دینی
و فلاحی اداروں کے ذمہ داران اور علمائے کرام و مفتیانِ کرام کے درمیان رابطے اور
باہمی مشاورت دینی خدمات کے فروغ و تعلیمی اشتراک کی راہیں ہموار کرتے ہیں۔
شعبہ
فلکیات و شعبہ رابطہ بالعلماءکے تحت کراچی سٹی کے ذمہ دار سید تحسین شاہ عطاری مدنی
نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مفتی خالد کمال المدنی صاحب (سینئر مدرس تخصص فی الفقہ والافتاء و شریعہ مانیٹر
برائے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ)، مفتی محمد
زوہیب رضا قادری صاحب (منتظم
دار الافتاء سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ و ناظمِ اعلیٰ برائے جامعات فیضانِ
مصطفیٰ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ) اور دیگر مفتیانِ کرام سے
ملاقات کی۔
اس
ملاقات کے دوران سٹی ذمہ دار نے علمائے کرام و مفتیانِ کرام کو 6 دسمبر 2026ء بروز اتوار ہونے والے ’’دستارِ
فضیلت و تقسیمِ اسناد اجتماع‘‘ کی دعوت پیش کی ۔
اس کے
علاوہ شعبہ فلکیات کا تعارف اور دعوتِ
اسلامی کے تحت مختلف جامعات اور اداروں میں ہونے والے مختصر فلکیات کورس پر بھی
تبادلہ خیال ہوا۔
اس
موقع پر منتظمِ دار الافتاء سیلانی ویلفیئر مفتی محمد زوہیب رضا قادری صاحب نے سیلانی کے جامعات کے طلبہ، اساتذہ اور
علماءِ کرام کو دعوتِ اسلامی کے تحت فلکیات کورس کرائے جانے کی خواہش ظاہر کی۔(رپورٹ:شعبہ
فلکیات دعوتِ اسلامی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami