دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں عاشقانِ رسول کے مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ابتداءً تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف پڑھی گئی جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو رمضان ُالمبارک کے فضائل اور اعتکاف کے متعلق مدنی پھول دیئے۔

اجتماع کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے عاشقانِ رسول کے مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب کیا نیز ان کے لئے دعائے مغفرت بھی کروائی ۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں کرنل افضال احمد بھون، ذوالفقار بھون اور سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ ن چوہدری زمان بھون کی والد ۂ مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ ڈسٹرکٹ حافظ آباد محمد وسیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ ڈسٹرکٹ نے اجتماع میں شریک مختلف شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

22 جنوری 2023ء بروز اتوار یوسی 4 چنیسر ٹاؤن کراچی کے وارڈ نمبر 4 میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں وارڈ، یوسی، ٹاؤن مشاورت و نگران  اور مسجد کی انتظامیہ سمیت اہلِ محلہ نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک کی ابتداء تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کی گئی جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا ثاقب شاہ عطاری مدنی نے ”مقامِ مصطفیٰ“ اور ”دنیا کی مذمت“ کے موضوعات پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

علاوہ ازیں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عاشقانِ رسول کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد اشفاق علی عطاری، شعبہ تعلیم، چنیسر ٹاؤن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


15 جنوری 2023ء بروز اتوار ڈیفنس کراچی فیز 2 خیابان جامی میں مقامی شخصیت کرنل محمد احسان کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کی دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

معلومات کے مطابق محفلِ نعت کا آغاز تلاوتِ قراٰن سے کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھ کر حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔

اس محفلِ نعت میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”ایصالِ ثواب اور فکرِ آخرت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنےنیز اپنی قبر و آخرت کی تیاری کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے مرحومہ کے صاحبزادگان سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے مسجد بنانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈیفنس کراچی کے نگران غلام مصطفیٰ عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی بھی  موجود تھے۔(رپورٹ: محمد حماد رضا ڈیفنس کراچی، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں سکھر میں شعبہ محبت بڑھاؤ (دعوتِ اسلامی ) کے تحت مدنی حلقے کااہتمام ہوا جس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ،  نگران پاکستان مشاورت نے شرکا کو نیکی کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس مدنی حلقے میں شعبہ محبت بڑھاؤ کے ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ، حلقے کے اختتام پر شرکا نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقات کی ۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6 جنوری 2023ء بروز جمعہ وارڈ 4 کے یوسی 3 چنیسر ٹاؤن کراچی میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف سطح کے ذمہ داران، مسجد انتظامیہ اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا سلمان بٹ عطاری مدنی نے ”حبِ رسول اور دنیا کی مذمت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد اشفاق علی شعبہ تعلیم چنیسر ٹاؤن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اُمّت کی   خیر خواہی کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ محبت بڑھاؤ کی جانب سے 3 جنوری 2023ءکو چنیسر ٹاؤن کراچی کی فیضانِ جمالِ مصطفیٰ مسجد میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ٹاؤن، یوسی اور وارڈ سطح کے ذمہ داران سمیت اہل محلہ نے شرکت کی۔

ایصالِ ثواب اجتماع میں قاضی رمیز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اورشرکا کو فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ محبت بڑھاؤ کے زیرِا ہتمام 3 جنوری 2023ء بروز منگل کراچی سندھ کے علاقے چنیسر ٹاؤن یوسی 4 میں ماہانہ گیارہویں شریف اور ایصالِ ثواب کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ٹاؤن، یوسی اور  وارڈ سطح کے ذمہ داران سمیت اہلِ محلہ نے شرکت کی۔

اس اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا اورنعت خواں اسلامی بھائی نے نعت شریف پڑھ کر حاضرین کے دلوں کو منور کیا جبکہ یوسی مشاورت ذمہ دار حبیب اللہ عطاری مدنی نے ”نیکی کی دعوت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان ذمہ دار نے شرکائے اجتماع کودعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: عبد القدیر عطاری وارڈ نگران ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی  کے ذمہ دار سید عاصم عطاری کے والد سید محمد سعید عطاری کے انتقال پر شاہ کوٹ لاہور محلہ غوثیہ میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مرحوم کے لواحقین سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ’’فکرِ آخرت ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور شرکائے اجتماع کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں ملک و بیرون ملک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا ۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے شرکا کو دینی ماحول سے وابستہ ہونے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں مرحوم شاہ صاحب سمیت ساری اُمّتِ مسلمہ کے لئے دعائے مغفرت کروائی گئی۔

اس تقریب میں سابقہ ایم۔پی اے رانا محمد ارشد سمیت شہر کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


2 دسمبر 2022ء  کو عوتِ اسلامی کے تحت واربرٹن میں قائم جامع مسجد نگینہ المعروف غلہ منڈی والی مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی ، سماجی و مذہبی شخصیات ، وکلا ، فیکٹری مالکان سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

اجتماعِ پاک کا آغاز تلاوتِ قراٰن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نے سرورِ کائنات صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی بارگاہِ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی مولانا محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں رکنِ شوریٰ نے شرکا کو نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے محبت کے تقاضوں کو پورا کرنے اور اپنی زندگی کو آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بتائے گئے طریقے کار کے مطابق گزارنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ بیان کے بعد رکن شورٰی نے عاشقانِ رسول سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: محمد رمضان عطاری مدنی امام و خطیب جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم و مدرس جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ واربرٹن ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ محبت بڑھاؤ کے تحت ساہیوال ڈویژن کی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ حاجی شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اسی طرح ایک اسلامی بھائی کے بیٹے کی شادی کے سلسلے میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ شعبہ نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:احمد ندیم عطاری مجلس شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ روز  مدینہ کالونی اوکاڑہ میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم عالیہ کی والدہ محترمہ کے عرس کے سلسلے میں ایصال ثواب اجتماع ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا۔صوبائی ذمہ دار (شعبہ محبتیں بڑھاؤ) سید حسین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ بعد میں پرانے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ بھی ہوا انھوں نے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں بھی پیش کیں ۔(رپورٹ: لیاقت علی عطاری ڈویژن ذمہ دار ساہیوال شعبہ محبت بڑھائیں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)