ڈسٹرکٹ آفیسر انٹیلیجنس بیورو محمد طاہر حمید کی والدہ کے انتقال پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ محمد طاہر حمید کی رہائش گاہ پرا ُن سے تعزیت کی۔

دورانِ تعزیت نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ پڑھی اور اُن کے لئے دعائے مغفرت کی جبکہ وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو والدین کی خدمت کرنے کے حوالے سے مدنی پھولوں سے نوازا۔

آخر میں اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)