اوکاڑہ شہر، پنجاب میں عاشقانِ رسول کے مرحومین  کے لئے شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت ”ایصالِ ثواب اجتماع“ منعقد کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ماہِ رمضان کی فضیلت پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو رمضانُ المبارک کے روزے رکھنے، نمازوں کی پابندی کرنے بالخصوص نمازِ تراویح کا اہتمام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:احمد ندیم عطاری شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)