دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 جنوری 2023ء بروز بدھ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان، صوبائی و ڈویژن سطح کی ذمہ داران، تمام صوبائی اور سٹی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےخود داری ضروری ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے صوبائی و ڈویژن سطح شعبہ علاقائی دورہ کے 10ماہ کے سفر شیڈول کا جائزہ لیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے غیر فعال ذمہ داران کو فعال بنانے، ماہانہ مدنی مشوروں کا جائزہ لینے، 9 ماہ کی ماہانہ کارکردگی میں ترقی ، تنزلی اور اہداف پر کلام کیا جبکہ تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


فنانس  ڈیپارٹمنٹ پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کا 28 مئی 2022ء بروز ہفتہ ساہیوال سرکاری ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سرکاری ڈویژن نگران، فنانس سرکاری ڈویژن ذمہ دار، ڈسٹرکٹ ذمہ دار اور چند کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

تمام اسلامی بہنوں کو شعبہ فنانس کا مختصر تعارف پیش کیا گیا نیز اسلامی بہنوں کو شعبہ فنانس کے دینی کام بڑھانے کے حوالے سے ذہن دیا گیا۔ عطیات کے بروقت درست استعمال کرنے، مزید عطیات بڑھانےکے حوالے سے کلام ہوا۔

بغیر رسید کے کسی سے بھی رقم وصول نہ کی جائے اگر فزیگل رسید نہ بن سکتی ہوتو مینو ل رسید بنا لی جائے اس حوالے سے بھی اسلامی بہنوں کو ذہن دیا گیا ۔ ساتھ ساتھ ای رسید کے نظام کو مضبوط کرنے اور اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ای رسید استعمال کرنے کے متعلق ترغیب دلائی گئی نیز شر عی چندہ احتیاطی ٹیسٹ لینے کے حوالے سے بھی اسلامی بہنوں کو ذہن دیا گیا - مزید ا ن سےای -رسید ٹیسٹ اور تقرری اہداف بھی لئے گئے ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت 26 مارچ  2022ء سے کراچی میں دو دن کا فنانس تربیتی اجتماع منعقد ہوا اس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کی اسلامی بہنوں کوحسنِ اخلاق اور احساس ذمہ داری سے متعلق مدنی پھول دیئے اور آخر میں تحائف بھی پیش کئے ۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈپارٹمنٹ اور ڈونیشن باکس کی بلدیہ کابینہ کے ڈویژن نیو سعید آباد  ماہ دسمبر 2021 ء کی کارکردگی یہ رہی۔

اس ماہ فنانس ڈپارٹمنٹ کے تحت ڈویژن نیو سعید آباد میں 7 ذمہ دار اسلامی بہنوں کے اکاؤنٹ اوپن کئے گئے کُل38 ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ای رسید آئی ڈیز اوپن ہیں۔

نیز فنانس ڈپارٹمنٹ کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا” چندہ کرنے کی تنظیمی و شرعی احتیاطیں“ رسالے سے ٹیسٹ بھی لیا جاتا ہے، یہ ٹیسٹ دینے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کل تعداد34 ہے۔

اور فنانس ڈپارٹمنٹ کے تحت جنرل رسید بُکس کی تقسیم و وصولی کا سلسلہ بھی رہتا ہے اسی سلسلے میں ڈویژن میں اس ماہ 2 رسید بُکس جاری کی گئی جبکہ 8 سابقہ رسید بُکس ذمہ دار اسلامی بہنوں سے چیک اینڈ بیلنس کر کے وصول بھی کی گئی۔

اسی طرح ڈویژن نیو سعید آباد میں ڈونیشن باکس ڈپارٹمنٹ کے تحت اس ماہ گھریلو ڈونیشن باکس کی تعداد 162اور پنک ڈونیشن باکس کی تعداد 27 تھی۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈپارٹمنٹ اور ڈونیشن بکس کی بلدیہ ٹاؤن  ڈویژن مہاجر کیمپ کی دسمبر 2021 ء کی کارکردگی درج ذیل ہیں:

اس ماہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت ڈویژن مہاجر کیمپ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کے اکاؤنٹ اوپن کئے گئے ،کل20 ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ای رسید آئی ڈیز اوپن ہیں۔

نیز فنانس ڈپارٹمنٹ کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا چندہ کرنے کی ”تنظیمی و شرعی احتیاطیں“ رسالے سے ٹیسٹ بھی لیا جاتا ہے، یہ ٹیسٹ دینے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کل تعداد54 ہے۔

فنانس ڈپارٹمنٹ کے تحت جنرل رسید بُکس کی تقسیم و وصولی کا سلسلہ بھی رہتا ہے اسی سلسلے میں ڈویژن میں اس ماہ 13 رسید بُکس جاری کی گئی جبکہ سابقہ رسید بُکس ذمہ دار اسلامی بہنوں سے چیک اینڈ بیلنس کر کے وصول بھی کی گئی۔

اسی طرح ڈویژن مہاجر کیمپ میں ڈونیشن باکس ڈپارٹمنٹ کے تحت اس ماہ گھریلو ڈونیشن باکس کی تعداد: 656


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹ کے تحت 26 دسمبر 2021ء ساہیوال کابینہ کے علاقہ البدر مدرسے میں  سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہواجس میں کم و بیش 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”پیارے آقاﷺکی پیاری ادائیں“ کے موضوع پر بیان کیا۔ ساتھ ہی مدنی دورہ میں شرکت بھی کی اورمدنی انعامات و عطیات کی نیتیں کروائی۔ شرکاء اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


فنانس  ڈیپارٹمنٹ پاکستان سطح ذمہ دار(اسلامی بہنوں) کا 16،15،14 دسمبر 2021 ءبروز منگل شمالی اور جنوبی لاہور کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فنانس ریجن، زون ،کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران اور کابینہ نگران نے شرکت کی ۔مدنی مشورے میں شعبہ فنانس کا مختصر تعارف پیش کیا گیا جس میں فنانس کے مدنی پھول سمجھائے گئے ۔

مزید اسلامی بہنوں کو شعبے کے کام بڑھانے کے حوالے سے ذہن دیا گیا ، فنانس کی تقرری پر اہداف لئے گئے اور شیڈول کے حوالے سے ذہن دیا گیا۔ نیز رسید برائے ذمہ داران کا فارم استعمال کرنے ، اور ماہانہ کارکردگی فارم فِل کرنے کا طریقہ بھی سمجھایا گیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت بروز جمعرات  9 دسمبر 2021 ء کو کراچی ساؤتھ زون 1 فیضان مدینہ کابینہ ڈویژن گلشن اقبال میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ای- رسید یوز بنانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور اس کے فوائد بیان کئے نیز ڈونیشن ای رسید پر وصول کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس کے تحت یکم  دسمبر 2021ء کو حیدرآباد ریجن تھر زون کو کیرلو میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی اور شعبہ فنانس کے نکات سمجھائے جس پر اسلامی بہنوں نے دینی کام کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈيپارٹمنٹ کے تحت 3 دسمبر 2021ء کو پہاڑ پور کابینہ میں  ماہانہ مدنی مشورے کاا نعقاد ہوا جس ميں فنانس ڈيپارٹمنٹ کی زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول اور سفری فارم سمجھايا نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 26 نومبر 2021ء  بروز جمعہ جیکب آباد کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ زون تا ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈونیشن جمع کروانے کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے ای- رسید اور ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام 23 نومبر 2021ء کوپاکپتن زون، بنگہ حیات کابینہ ڈویژن گروہ چک میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبےکا دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول سمجھائےاور شعبے کے تحت ہونے والے ٹیسٹ دینے اور ای -رسید استعمال کرنے کے فوائد بتائے اور ہاتھوں ہاتھ 2 اسلامی بہنوں کے ای- رسید اکاؤنٹ بنائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔