دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈپارٹمنٹ (اسلامی بہنوں) کے تحت گزشتہ دنوں دارالسنہ گجرات سٹی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون،کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ای -رسید پر کلام کیا اور نیو ای -رسید آئی ڈیز بنوانے اوراس کواستعمال کرنے کی کا ذہن دیا نیزٹیلی تھون ڈونیشن ای -رسید کے ذریعے جمع کرنے کا ہدف دیا۔ اس کے علاوہ’’ چندہ کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں‘‘ رسالے سے ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں  ڈرگ کالونی ڈویژن شاہ فیصل نمبر2 میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں متعلقہ شعبے کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس میں زون نگران اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا اور ماہنامہ فیضان مدینہ سے رکن شوریٰ کے انٹرویو کا مختصر اور دلچسپ خلاصہ پیش کیا نیز شعبے میں ہونےوالےدینی کاموں کے تنظیمی نکات پر کلام ہواجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کےساتھ شعبےکےدینی کام کو روزانہ کی بنیاد پر وقت دینے کی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭دوسری جانب دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 8 اکتوبر2021 ء بروز جمعہ کوئٹہ زون ،ملیر کابینہ ڈویژن سعودآباد اور جناح اسکوائر میں اسلامی بہنوں کے تربیتی سیشنز کاانعقادہواجن میں کابینہ کی جملہ ذمہ دار مشاورت اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ای- رسید کے نظام، ڈونیشن جمع کروانے کی احتیاطیں، ٹیسٹ سے متعلق نصاب کی دوہرائی ، مینول- رسید پُر کرنے کا طریقہ بتایانیز رسید برائے ذمہ دار فل کرنے کا طریقہ بھی سمجھایا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کی جانب سے گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن ٹنڈو محمد خان کابینہ میں ریجن سطح ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورہ کرتے ہوئے ’’ احساسِ ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ریجن ذمہ دار نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی کام کرنےکےحوالےسےاہم نکات سمجھائے۔اس کےعلاوہ ای- رسید آئی ڈی کے فارم فل کروا تے ہوئے ڈونیشن جمع کروانے کے بارے میں بھی ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں پاکپتن زون فرید کوٹ کابینہ کی ڈویژن ورسین میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کےدینی کاموں کےحوالے سے اَپ ڈیٹ مدنی پھول بتائے اور کارکردگی فارم سمجھایانیز اسلامی بہنوں کو دینی کام احسن انداز سے کرنے کاذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے تحت پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن کے ڈیرہ اللہ یار زون میں مدنی مشورےکا انعقاد ہوا جس میں ڈیرہ الہ یار زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس مدنی مشورے میں شعبہ فنانس کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈیرہ اللہ یار زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبے کے نیو نکات سمجھائے اور ای- رسید کے بارے میں اہداف دئیے نیز ڈونیشن کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن کی ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اپنی زون ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن ذمہ دار نے ای- رسید کے نظام کو بہتر اور مضبوط کرنے کےحوالے سےنکات بتائےاورای -رسید اکاؤنٹ اوپن کرنے کےمتعلق اسلامی بہنوں کواہداف دیئے۔ مزید سوفیصد ڈونیشن کارکردگی کی ای۔ رسید پر انٹری کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکپتن زون، فرید کوٹ کابینہ کی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن سطح پر فرید پور کی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن سے بذریعہ کال مدنی مشورہ کیا۔

مدنی مشورے میں فرید پور کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو ای رسید اکاؤنٹ بنانے اور استعمال کروانے کے حوالے سے ترغیب دلائی گئی جس پرذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے کی نیتیں بھی پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ  للبنات کے تحت کراچی ریجن کوئٹہ زون کی جناح اور خضدار کابینہ میں مدنی مشوروں کاانعقاد ہوا جن میں کابینہ و ڈویژن نگران مع مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبے کےدینی کام کےبارے میں بتاتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ای-رسید پر کام کرنے اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونےوالےچندہ کی تنظیمی و شرعی احتیاطوں کا ٹیسٹ دینے کے متعلق اہداف دیئے جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ  للبنات کے تحت میانوالی زون کی رکن زون شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے میانوالی کابینہ کا مدنی مشورہ لیاجس میں اسلامی بہنوں کو کارکردگی وقت پر دینے کا ذہن دیا اورچندہ کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں رسالےسے شعبہ تعلیم کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا ٹیسٹ لیا ۔مزید اگلے ماہ کے ٹیسٹ کے لئے اسلامی بہنوں کو تیاری کرنےکا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈپارٹمنٹ للبنات کے تحت بلدیہ ٹاؤن کابینہ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں ڈویژن ذمہ دار مع مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبےکےدینی کاموں کےحوالےسے اہم نکات بتائے نیز چندہ کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں رسالے سے ٹیسٹ لینے اور اوڈیٹ کا کام جلد مکمل کرنے کے اہداف پیش کیے گئے۔اس کےعلاوہ ماہانہ کارکردگی شیڈول اور علاقائی دورہ کو مضبوط کرنے کا ذہن بھی دیا گیا ۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات  کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ سطح کی شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوشعبے کےدینی کاموں میں بہتری لانےکے حوالے سے نکات سمجھائے۔ساتھ انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات  کے تحت پچھلے دنوں کراچی ایسٹ زون 1 ملیر کابینہ میں آن لائن مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ مشاورت و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’محبت مرشد‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شعبےمیں بہتری لانےکےحوالےسےاہم نکات بتائےاوراراکین شوریٰ کی جانب سےدیئے گئے تنظیمی مدنی پھولوں پر تربیت کی۔مزید ای رسید، مینول رسیداستعمال کرنے کی ترغیب دلائی اورتقرری مکمل کرنےکاہدف دیا نیز ماہانہ کارکردگی میں اضافہ کرنےکاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔