دعوتِ اسلامی کےشعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 25 اکتوبر 2021ء کو ڈرگ کالونی کابینہ کراچی میں تربیتی سیشن ہوا جس میں تقریباً 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے ٹیلی تھون جمع کرنےکے نکات پر تربیت کرتےہوئے اسلامی بہنوں کو ذاتی 1 یونٹ جمع کروانے کی نیتیں کروائیں ۔مزیدہر ماہ ڈونیشن جمع کروانے کے متعلق اہداف دیئے اور رسالہ ’’چندے کرنےکی شرعی و تنظیمی احتیاطیں‘‘ کے ٹیسٹ پیپر کی دوہرائی کروائی ۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے شعبہ فنانس ڈپارٹمنٹ کے تحت 24اکتوبر2021ء کومیرپور خاص زون ڈویژن عمرکوٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ فنانس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر زون ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے دینی کام کرنے کے نکات کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی بالخصوص ای-رسید کےحوالے سےتربیت کی اورانہیں ای- رسید یوزر بڑھانے کا ذہن دیا۔اس کےعلاوہ 5 اسلامی بہنوں کے ای-رسید اکاؤنٹ اوپن کروائے اور دو ڈویژنز پر فنانس ذمہ دار کا تقرر کیا۔