18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فنانس ڈپارٹمنٹ (اسلامی
بہنوں)
کے تحت گزشتہ دنوں دارالسنہ گجرات سٹی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون،کابینہ
اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
ذمہ دار اسلامی بہن نے ای -رسید پر کلام کیا اور نیو ای -رسید آئی ڈیز بنوانے
اوراس کواستعمال کرنے کی کا ذہن دیا نیزٹیلی تھون ڈونیشن ای -رسید کے ذریعے جمع کرنے کا ہدف دیا۔ اس کے علاوہ’’ چندہ کرنے کی شرعی و تنظیمی
احتیاطیں‘‘ رسالے سے ٹیسٹ
دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔