پی آئی بی کالونی، کراچی میں محفلِ نعت کا
انعقاد، ”عشقِ رسول کے تقاضے“ کے
موضوع پر بیان
کراچی سٹی کے علاقے پی آئی بی (P.I.B) کالونی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
19 ستمبر 2026ء کو ایک مبلغہ اسلامی بہن
کی رہائش گاہ پر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور دیگر اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ
مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے ”عشقِ رسول کے تقاضے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور نبیِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے عشق کی مختلف علامتیں بیان کیں۔
محفل کے اختتام پر شعبہ محبتیں بڑھاؤ للبنات کی
ذمہ دار اسلامی بہن نے رقت انگیز دعا کروائی جس کے بعد صلوۃ و سلام پڑھا گیا اور پھر شرکا سے
ملاقات و انفرادی کوشش کا سلسلہ ہوا۔
Dawateislami