عاشقانِ رسول کی عالمی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت جون 2026ء کے مہینے میں پاکستان بھر میں ہونے والے 8 دینی کاموں اور
کارکردگی کا اجمالی جائزہ شائع کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں لاکھوں
اسلامی بہنوں نے دینی و اخلاقی سرگرمیوں میں شرکت کی اور تعلیم و تربیت کے عمل کو
آگے بڑھایا۔
روزانہ گھر درس: جون کے مہینے میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 25 ہزار
907 (1,25,907) اسلامی بہنوں نے اپنے گھروں میں روزانہ کی
بنیاد پر درس دینے دیئے۔
بیان و مدنی مذاکرہ:1 لاکھ 59
ہزار 20 (1,59,020) اسلامی بہنوں نے روزانہ امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان یا مدنی مذاکرہ سنا۔
مدرسۃ المدینہ بالغات: بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو تجوید کے ساتھ
قرآنِ کریم کی تعلیم دینے کے لیے 15 ہزار 367 (15,367) مدارس
المدینہ قائم رہے جن میں1 لاکھ 20 ہزار
383 (1,20,383) اسلامی بہنوں نے علمِ دین حاصل کیا۔
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات: ملک بھر میں 11 ہزار 954 (11,954) ہفتہ
وار اجتماعات منعقد ہوئے جن میں 4 لاکھ 63 ہزار 98 (4,63,098) اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی
کی دعوت:38 ہزار 209 (38,209)اسلامی بہنوں نے دیگر خواتین کو نیکی کی دعوت دینے اور دین سے جوڑنے کے لیے
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کی۔
ہفتہ وار رسالہ مطالعہ: امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی
ترغیب پر 7 لاکھ 56 ہزار 116 (7,56,116) اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار رسالے کا مطالعہ کیا یا سنا۔
رسالہ نیک اعمال: 1 لاکھ 28 ہزار 963 (1,28,963) نیک
اعمال کے رسائل جمع کیے گئے۔
مدنی کورسز: جون کے دوران ملک بھر میں 1ہزار 694 (1,694) مدنی کورسز کا انعقاد کیا گیا جن سے 26 ہزار 689
(26,689) اسلامی بہنیں مستفید ہوئیں۔
Dawateislami