20 ستمبر 2026ء کو  دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کراچی سٹی کے علاقے لیمو گوٹھ میں ماہِ ربیع الآخر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”غوثِ اعظم کے مناقب“ پر بیان کیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے حضور غوثِ پاک رحمۃ اللہ علیہ کی عبادت و ریاضت اور تلاوتِ قرآن سے متعلق ایمان افروز واقعات بیان کرتے ہوئے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے اور روزانہ تلاوتِ قرآن پاک کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدِ بیان پاکستان سطح کی شعبہ محفلِ نعت ذمہ دار اسلامی بہن نے رقت انگیز دعا کروائی اور صلوۃ و سلام پڑھا گیا جبکہ شرکاسے ملاقات و انفرادی کوشش کا سلسلہ بھی ہوا۔