3 جمادی الاولٰی, 1448 ہجری
کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں قائم کشمیر
بلڈنگ میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد
Fri, 16 Oct , 2026
1 hour ago
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 16 ستمبر 2026ء کو کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں قائم کشمیر بلڈنگ میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع کے دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ”اولیاء اللہ کے اختیارات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے غوثِ
پاک حضرت سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی شان و مرتبہ کو بیان کیا۔
بیان کے
اختتام پر مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے رقت انگیز دعا کروائی جس کے بعد وہاں موجود تمام اسلامی بہنوں سے
ملاقات اور انفرادی کوشش کا سلسلہ ہوا جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
میں شرکت کی دعوت دی گئی۔
Dawateislami