عاشقانِ رسول کی عالمی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت جولائی 2026ء کے مہینے میں پاکستان بھر میں ہونے والے دینی کاموں اور کارکردگی کا اجمالی جائزہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں لاکھوں اسلامی بہنوں نے مختلف دینی، تعلیمی اور اخلاقی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی۔

روزانہ گھر درس: جولائی کے مہینے میں 1 لاکھ 30 ہزار 491 (1,30,491)اسلامی بہنوں نے اپنے گھروں میں روزانہ درس دیا۔

بیان و مدنی مذاکرہ: 1 لاکھ 66 ہزار 327 (1,66,327) اسلامی بہنوں نے روزانہ امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان يا مدنی مذاکرہ سنا۔

مدرسۃ المدینہ بالغات: بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو تجوید و قرأت کے ساتھ قرآنِ پاک پڑھانے کے لیے ملک بھر میں 15 ہزار 682 (15,682) مدارس المدینہ قائم رہے جن میں 1 لاکھ 22 ہزار 216 (1,22,216) اسلامی بہنوں نے علمِ دین حاصل کیا۔

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات: پاکستان بھر میں 12 ہزار 54 (12,054) ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 68 ہزار 772 (4,68,772) اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت:40 ہزار 518 (40,518) اسلامی بہنوں نے دیگر اسلامی بہنوں کو دینِ اسلام کی طرف راغب کرنے کے لیے ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کی۔

ہفتہ وار رسالہ مطالعہ: امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی ترغیب پر 7 لاکھ 73 ہزار 235 (7,732,35) اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار رسالے کا مطالعہ کیا یا سنا۔

رسالہ نیک اعمال: 1 لاکھ 30 ہزار 995 (1,30,995) نیک اعمال کے رسائل جمع کروائے گئے۔

مدنی کورسز: جولائی کے دوران 2 ہزار 783 (2,783) مختلف مدنی کورسز کا انعقاد کیا گیا جن سے 40 ہزار 790 (40,790) اسلامی بہنوں نے فائدہ حاصل کیا۔