20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ
(اسلامی بہنیں )کے
تحت 28اکتوبر 2021ء کوکراچی ساؤتھ زون 2 کھارادر کابینہ میں مدنی
مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کیماڑی اور ٹاور کی کم و بیش 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں
کو ای۔ رسید کے نفاذ کا ذہن دیا اور امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی
دعا سنا کر ای -رسید ورکنگ کا طریقہ کار
سمجھایا۔ ساتھ ہی ٹیلی تھون کے لئے زیادہ
سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔