دعوتِ اسلامی کے فنانس  ڈیپارٹمنٹ کے تحت 7 اگست 2021 ء کولیاقت آباد کابینہ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ نگران و مشاورت اور ڈویژن نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نےشعبہ جات کےنظام میں بہتری لانےاور اپنےماتحت شعبہ جات پر تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر عزیز آباد ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ایک اسلامی بہن کو تربیت کے لئے پیش کیا۔باقی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو 26 دن میں تقرریاں مکمل کرنےکا ہدف دیا ۔مزید اسلامی بہنوں کو ای -رسید اور ٹیسٹ دینے کا ذہن بھی دیا ۔


 دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 7 اگست 2021ء کوپہاڑپور کابینہ میں ماہانہ مدنی مشوره ہوا جس میں تقسیم کاری کے موضوع پر بیان ہواجس میں ذمہ دارسلامی بہنوں کو نعم البدل تیار کرنے، ماتحتوں کی تربیت کرنے اورہفتہ وار رسالہ کارکردگی وقت پرانٹر کرنے کی ترغیب دلائی گئی ۔اس کےعلاوہ محرم الحرام کے نکات پر کلام ہوانیزفنانس ڈیپارٹمنٹ،اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ اور دیگر شعبہ جات پر بھی کلام ہوا۔آخر میں اسلامی بہنوں کو رسالہ ’’ چندہ کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں‘‘ سے ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام حیدرآباد زون کی ماہ جولائی 2021ءمیں ہونے والے دینی کاموں کی رپورٹ ملاحظہ  ہوں:

ای-رسید اکاؤنٹ بنانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 18

رسالہ’ ’ چندہ کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں ‘‘سے ٹیسٹ دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 12

اس کے علاوہ جنرل رسید بک کی تقسیم وصولی کا سلسلہ بھی رہا نیزمدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے آڈٹ کا بھی پورے زون میں سلسلہ جاری ہیں۔زون آڈٹ کی تعداد:75


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 5 اگست 2021 ءبروز جمعرات سُرجانی کابینہ  میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ریجن مشاوررت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’تقسیم کاری‘‘ کے موضوع پر بیان کیا ۔مزید تقسیم کاری کا مقصد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ تقسیم کاری کا مقصد دعوت اسلامی کے دینی کام کو بہتر بنانا ہےاور ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کام میں مصروف عمل رکھنے کےحوالےسےمدنی پھول دیئے۔ اس کے بعد ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ای رسید کے نظام کو بہتر انداز پر Bottom Level پر اتارنے کے متعلق تربیت کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ  للبنات کے تحت 5 اگست 2021 ءکوماڑیپور کابینہ کی ڈویژن مسرور کالونی کے مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں تربیتی سیشن ہوا جس میں کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے تمام مدرسات سے کارکردگی وصول کی ۔آئندہ بہتر کارکردگی دینے کا ذہن دیا جس میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کےمدرسۃالمدینہ کی مدرسات نے اسلامی بہنوں کو گھر میں گھریلو صدقہ بکس رکھنےاور اثاثہ جات کا مکمل ریکارڈ رکھنے کےحوالےسےبریفنگ دی۔


  دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے تحت 5 اگست 2021 ء کونیو کراچی کابینہ کی ڈویژن سلیم سینٹر کراچی میں مدنی مشورے کا انعقادہواجس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن مشاورتوں کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو ای- رسید یوزر بڑھانے کا ذہن دیانیز بڑی اسلامی بہنوں کےمدرسۃالمدینہ کی آڈٹ مکمل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے کارکردگی کو مضبوط بنانے کےحوالےسے اہداف دیئے۔ آخر میں ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے ان کاموں کو مکمل کرنے کی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے تحت 5 اگست 2021 ءبروز جمعرات سُرجانی ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن گرین لائن کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن تا ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے تقسیم کاری کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو بڑھانے کےلئے تقسیم کاری کرنے کےحوالےسےنکات بتائےاور آپس کے اتفاق سے دینی کام کو مضبوط کرنے کا ذہن دیانیز شعبہ فنانس کےحوالے سے مدنی پھول دیئے۔ آخر میں کابینہ مشاورتوں نے اپنے شعبےکے مکتب لگائے اورڈویژن مشاورتوں سے کارکردگیوں کا فالواپ کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ  ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن نیو سعیدآبادکی جولائی 2021 ءکی ماہانہ کارکردگی:

فنانس ڈپارٹمنٹ کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا چندہ کرنے کی تنظیمی و شرعی احتیاطیں رسالے سے ٹیسٹ لیا جاتا ہے، یہ ٹیسٹ دینے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کُل تعداد 27 رہی۔

ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کے تحت اس ماہ ڈونیشن بکس کی تعداد: 242 رہی۔

اور پنک بکس کی تعداد: 29 رہی۔


دعوتِ اسلامی کےفنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 29 جولائی 2021 ءکراچی ساؤتھ زون 2  نیو کراچی کابینہ میں زون سطح پرمدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے’’خوف خدا ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا ذہن دیا نیز شعبےکےنکات بتاتے ہوئے ای -رسید استعمال کرنے کاذہن دیااورچندہ کرنےکی شرعی احتیاطوں کے متعلق ٹیسٹ لینےکاجدول بتایا۔سالانہ رسیدوں کی مکمل وصولی، ای رسید یوزرز بڑھانے اور( Monthly Expences (کے متعلق بھی مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی  کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کےزیر اہتمام بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن نیو سعید آباد کراچی ماہ جون 2021 ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ ہوں:

ای -رسید اکاؤنٹ بنانےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد :19

فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت ٹیسٹ دینے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تعداد: 27

جنرل رسید بُک کی تقسیم و وصولی کا سلسلہ بھی رہتا ہے اسی سلسلے میں اس ماہ میں 9 رسید بُک جاری کی گئیں جبکہ سابقہ 24 رسید بُک ذمہ دار اسلامی بہنوں سے کارکردگی وصول کی ۔

گھریلو صدقہ بکس کی تعداد: 231


دعوتِ اسلامی  کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کےزیر اہتمام بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن سعید آباد جون 2021 ء میں ہونے والے دینی کاموں کی رپوٹ ملاحظہ ہوں:

ای -رسید اکاؤنٹ بنانےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:7

چندہ کرنے کی تنظیمی و شرعی احتیاطیں رسالے سے ٹیسٹ دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:40

جنرل رسید بُک کی تقسیم و وصولی کا سلسلہ بھی رہتا ہے اسی سلسلے میں اس ماہ 24 رسید بُک جاری کی گئیں جبکہ 88 سابقہ رسید بُک ذمہ دار اسلامی بہنوں سے کارکردگی وصول کی ۔

ہوم ڈونیشن بکس کی تعداد:23


دعوت اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں اراکین زون اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے، اپ ڈیٹ کارکردگی فارم سمجھائےنیزکارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کاذہن دیا اور زیادہ سے زیادہ ای -رسید اوپن کروانے، ٹیسٹوں کی ترکیب مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی ۔مزید اسلامی بہنوں کو شعبہ کے کام کو مضبوط بنانے، تقرریاں مکمل کرنے کاہدف دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔