دعوت اسلامی کی مجلس مالیات کے تحت 19فروری 2020ءبروز بدھ لاہور میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
ہوا جس میں لاہور ریجن کی مالیات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک مالیات نگران اسلامی بہن نے
اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور چندہ جمع کرنے والوں کی شرعی احتیاطوں کے حوالے سے اہداف دئیے نیز دعوت اسلامی کے لئے ڈونیشن دینے اور ڈونیشن جمع
کرنے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام 19فروری
2020ء کو شمالی لاہور اور جنوبی لاہور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں
شمالی لاہور اور جنوبی لاہورکی زون تا ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک مالیات نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ای رسید اور ای رسید اکاؤنٹ اوپن کروانے کے
حوالے سے ترغیب دلائی۔