کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں 18 دسمبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ماہانہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ داران اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس حلقے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا جس میں انہوں نے شیڈول کی اہمیت، ٹائم مینجمنٹ اور کاموں سے بچنے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اپنی وقت کی قدر کرنے اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔