18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
پچھلے دنوں فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز دعوت ِ اسلامی کے تحت ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں پاکستان کی صوبائی / سٹی نگران ، ملک سطح کی
ذمہ داران، صوبائی و ڈویژن سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
تلاوت و
نعت سے مدنی مشورے کا آغاز کرنے کے بعد نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے
”مسجد کا ادب ضروری ہے“ کے موضوع
پر کلام کیا اور جنوری تا مئی شعبے کی مختلف کارکردگیوں کا جائزہ لیا۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے
اہداف کا تقابل ، تقرریاں مکمل کرنے ، طے
شدہ مدنی مشورے لینے اور اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ و تربیت پر توجہ دینے کی
ترغیب دلائی۔