دعوتِ اسلامی کے تحت 01 جون 2024ء کو فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ  لیا گیا جس میں ملک، صوبہ، ڈویژن سطح کی ذمہ داران، کراچی سٹی سے ڈسٹرکٹ، اسلام آباد سٹی سے زون سطح کی ذمہ داران اور پاکستان مجلسِ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ” محاسبہ “ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز کی ماہانہ و متفرق کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کو تقرری مکمل کرنے اورسالانہ ڈونیشن کے موقع پر تقسیم کی گئیں رسید بکس کا جائزہ لینے کے بعد فنانس ڈیپارٹمنٹ میں جمع کروانے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شعبے کے سالانہ اہداف پر کلام کیا اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی جبکہ نمایاں کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔