فیصل آباد میں
صوبہ پنجاب کا لرننگ سیشن ، پانچ ڈویژنز کی ذمہ داران شریک
فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت
26 اور 27 جولائی 2025ء کو فیصل آباد میں صوبہ پنجاب کے لرننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں ملک و صوبائی سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ اسلامی بہنیں سمیت پانچ ڈویژن (فیصل آباد،گجرات ،
گجرنوالہ، شیخوپورہ، ساہیوال اور سرگودھا)کی ڈویژن و ڈسٹرکٹ اور لاہور سٹی
کی سٹی و ڈسٹرکٹ سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
عالمی سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار
اور اوور سیز فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بذریعہ آن لائن شعبے
کے لحاظ سے اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی ۔اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کے سوالات کے
جوابات دیئے گئے جبکہ ان کی جے ڈیز اور آفس ورکنگ پر تفصیلی کلام کیا گیا۔
عالمی سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی
بہن نے بذریعہ آن لائن ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے اپنے شعبے سے مخلص رہنے کی ترغیب دلائی اورنرمی و محبت سے پیش آنے کے فوائد پر توجہ دلائی۔
پاکستان سطح کی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے
کے دینی کاموں کو بڑھانے سے متعلق اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔اسی طرح ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگیوں کو کیسے جمع کروانا چاہیئے؟،
ہر ماہ فیضان صحابیات کا آڈٹ اور تین ماہ بعد اثاثہ جات کا ریکارڈ اپڈیٹ کرنے پر زور دیا ۔
اسی طرح صوبہ پنجاب کی فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی
بہن نے سفری اخراجات اور واؤچر چیک کرنے،
اخراجات کی ادائیگی کیسے کرنی چاہیئے؟ ،بجٹ کو کیسے چلانا اور کلوز کرنا چاہیئے؟سمیت دیگر موضوعات پر اسلامی
بہنوں کی رہنمائی کی۔
بعدازاں پاکستان سطح اور پنجاب سطح کی شعبہ
فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکا اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور
انہیں تحائف بھی دیئے۔
اس موقع پر شرکا اسلامی بہنوں نے شعبے کے دینی
کاموں کو بڑھانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔آخر میں منقبتِ عطار اور دعا کے بعد سیشن کا اختتام ہوا۔